بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ایسے میں اب سلمان خان کی اگلی فلم کو لے کرایک خاص خبرسامنے آئی ہے۔ جی ہاں، سننے میں آرہا ہے کہ سلمان خان جلد ہی ڈائریکٹرسنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں اپنی اداکاری کا جادوبکھیرتے دکھائی سکتے ہیں۔
وہیں اس فلم میں سلمان خان کے مدمقابل ’سلطان‘ میں اداکارکے ساتھ نظرآچکیں اداکارہ انوشکا شرما دکھائی دیں گی۔ وہیں خبرہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے اس پروجیکٹ کی رائٹنگ کا کام پورا کرلیا ہے۔ جس کے بعد اب سلمان خان اورانوشکا شرما کی جوڑی کواس فلم کے لئے رابطہ قائم کرنے والے ہیں۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں توانوشکا شرما ان دنوں اپنی آئندہ ریلیز کو تیارفلم زیرو کے پرموشن میں بے حد مصروف ہیں، جہاں وہ اس فلم کا جم کرپرموش کررہی ہیں۔ ان کی فلم زیرو21 دسمبرکوریلیز ہونے والی ہے۔ وہیں سلمان خان اپنی ان فلموں کے بعد بہت جلد دبنگ -3 کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔