ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان اور جیکلن فرنانڈیز نے’ان لاک’ ہوتے ہی سڑکوں پر یوں چلائی سائیکل، وائرل ہوئے ویڈیو

جیکلین فرنانڈیز بھی ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ان کے فارم ہاوس پر ہی ہیں۔ وائرل ہو رہے ان ویڈیو میں سلمان خان سب سے آگے سائیکل چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کے پیچھے جیکلین فرنانڈیز اور باقی کچھ لوگ نظر آ رہے ہیں۔

  • Share this:
سلمان خان اور جیکلن فرنانڈیز نے’ان لاک’ ہوتے ہی سڑکوں پر یوں چلائی سائیکل، وائرل ہوئے ویڈیو
سلمان خان اور جیکلن نے ’ان لاک’ ہوتے ہی سڑکوں پر یوں چلائی سائیکل، وائرل ہوئے ویڈیو

ممبئی: جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے، سلمان خان (Salman Khan) اپنے کچھ قریبی لوگوں کے ساتھ اپنے پنویل واقع فارم ہاوس میں ہی ہیں۔ سلمان خان نے لاک ڈاون پر اتنا عمل کیا ہے کہ وہ بہت ضروری حالات میں بھی اپنے فارم ہاوس سے باہر نہیں نکلے ہیں، لیکن اب جیسے ہی لاک ڈاون ’ان لاک’ ہوا ہے تو پہلے ہی دن سلمان خان نوی ممبئی کی کھلی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ سلمان خان اکیلے نہیں، بلکہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) بھی ان کے ساتھ سائیکلنگ کرتی ہوئی نظر آئی ہیں اور ان کے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہے ہیں۔


جیکلین فرنانڈیز بھی ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ان کے فارم ہاوس پر ہی ہیں۔ وائرل ہو رہے ان ویڈیو میں سلمان خان سب سے آگے سائیکل چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کے پیچھے جیکلین فرنانڈیز اور باقی کچھ لوگ نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ہو رہے اس ویڈیو میں کئی لوگ سلمان خان کے لئے چیئر کرتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔


 






واضح رہے کہ سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز کا حال ہی میں ایک دلچسپ اور رومانٹک گانا ریلیز ہوا ہے، جو اسی فارم ہاوس پر ہی شوٹ کیا گیا ہے۔ ’تیرے بنا’ ٹائٹل سے بنائے گئے اس گانے میں سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز کی کیمسٹری اور ان کا الگ ہونا دونوں ہی دکھایا جا رہا ہے۔



وہیں حال ہی میں عید الفطر پر سلمان خان کا گانا ’بھائی بھائی’ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں وہ ہندو - مسلم بھائی چارہ پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 


First published: Jun 02, 2020 10:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading