ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے ساتھ پھر نظر آئیں گی کٹرینہ کیف، جلد شروع ہوگی ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگ

ٹائیگر-3 (Tiger 3) کی شوٹنگ اس سال مارچ میں استنبول (Istanbul) میں ہوگی۔ پہلے خبریں آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہونے والی ہے۔

  • Share this:
سلمان خان کے ساتھ پھر نظر آئیں گی کٹرینہ کیف، جلد شروع ہوگی ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگ
سلمان خان کے ساتھ پھر نظر آئیں گی کٹرینہ کیف، جلد شروع ہوگی ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان (Salman Khan) اور اداکارہ کیٹرینہ کیف (katrina kaif) ’ٹائیگر-3 (Tiger 3)‘ میں پھر سے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ دونوں کی جوڑی آخری بار سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئی تھی۔ دونوں اداکارہ فی الحال اپنے اپنے پروجیکٹس ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگ اس سال مارچ میں استنبول (Istanbul) میں ہوگی۔ پہلے خبریں آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہونے والی ہے۔


کٹرینہ کیف فی الحال ’فون بوتھ’ کی شوٹنگ ادے پور میں کر رہی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر ہیں۔ وہیں، سلمان خان ’انتم: دی فائل ٹوتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں اپنے اپنے فلموں کی شوٹنگ ختم کرکے ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ دبئی میں کووڈ-19 کے بڑھتے کیس کو دیکھ کر فلم کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے فلم کی شوٹنگ استنبول میں کرنے کا پلان بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ٹیم نے دسمبر، 2020 میں فلم کا پری پروڈکشن کام شروع کردیا تھا۔ ٹیم کو جگہ (لوکیشن) دیکھنے کے لئے ترکی بھی بھیجا گیا تھا۔ اس فلم کو منیش شرما ڈائریکٹ کریں گے۔


سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی جوڑی آخری بار سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئی تھی۔ دونوں اداکارہ فی الحال اپنے اپنے پروجیکٹس ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی جوڑی آخری بار سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئی تھی۔ دونوں اداکارہ فی الحال اپنے اپنے پروجیکٹس ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔


ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلمان خان اس فلم کی شوٹنگ کے لئے جلد ہی تیاری شروع کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں وہ لین اوتار میں نظر آئیں گے اور اس کے لئے وہ مشہور فٹنس ایکسپرٹ راجیندر ڈھولے سے ٹریننگ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان نے اس سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے’ کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ دشا پاٹنی نظر آئیں گی۔ وہ فی الحال آیوش شرما کی فلم ’انتم: دی فائل ٹوتھ’ اور ’بگ باس 14’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، لیکن مارچ کے بعد انہوں نے اپنا پورا وقت ’ٹائیگر-3’ کے لئے بک کیا ہوا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 09, 2021 10:29 PM IST