உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Khan Pooja Hegde Pics:لداخ سے ساتھ لوٹے سلمان خان اور پوجا ہیگڑے،ایئرپورٹ پر کچھ اس طرح سے لگے ایک دوسرے کے گلے

    ایک ساتھ نظر آئے سلمان خان اور پوجا ہیگڑے۔

    ایک ساتھ نظر آئے سلمان خان اور پوجا ہیگڑے۔

    Salman Khan Pooja Hegde Pics: سلمان خان کی فلم 'بھائی جان' کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش اور جگپتی بابو نظر آئیں گے۔ وہیں 'بگ باس' فیم شہناز گل، راگھو جوئیال بھی فلم میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Srinagar | Ladakh | Jammu
    • Share this:
      Salman Khan Pooja Hegde Pics: سلمان خان ان دنوں اپنی فلم 'بھائی جان' (Bhaijaan)کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ان دنوں سلمان اس فلم کی شوٹنگ میں پوری طرح مصروف ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ لداخ میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب کہ کل یعنی ہفتہ کو وہ ممبئی واپس آئے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔ دونوں کو کلینا ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

      سلمان خان نے پوجا ہیگڑے کے ساتھ کی ممبئی واپسی
      ایئرپورٹ پر سلمان خان کا ڈیشنگ روپ دیکھا گیا۔ نیلی شرٹ، جینز کے ساتھ شیڈز پہنے ہوئے بھائی جان زبردست انداز میں نظر آئے، جب کہ پوجا ہیگڑے بھی بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ایئرپورٹ پر دونوں کو ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا گیا۔ پوجا ہیگڑے پہلی بار سلور اسکرین پر سلمان کے ساتھ جوڑی بنانے جا رہی ہیں۔ اس جوڑی کو 'بھائی جان' میں دیکھنے کے لیے مداح کافی پرجوش ہیں۔

      بھائی جان کی ریلیز کا فینس کو ہے انتظار
      'بھائی جان' ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری فرہاد سامجی نے کی ہے۔ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سلمان خان پروڈکشن میں بھی ہاتھ آزما رہے ہیں۔ یہ 2014 کی تمل فلم 'ویرم' کا ہندی ریمیک ہے۔ سال 2021 میں فلم 'انتیم' کے بعد سلمان خان 'بھائی جان' میں نظر آنے والے ہیں۔ تاہم اس دوران ان کا کیمیو رول ساؤتھ کی فلم 'گاڈ فادر' میں نظر آئے گا۔


      یہ بھی پڑھیں:

      Sara-Janhvi Kapoor:’کافی ود کرن‘ کے بعد اب کہاں پہنچی سارہ علی خان-جھانوی کپور؟

      یہ بھی پڑھیں:
      کرن جوہر نے نام لیے بغیرUrfi Javed پر کی تنقید، اداکارہ نے دیا مزیدار جواب

      سلمان خان کی فلم 'بھائی جان' کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش اور جگپتی بابو نظر آئیں گے۔ وہیں 'بگ باس' فیم شہناز گل، راگھو جوئیال بھی فلم میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ساؤتھ کے سوپر اسٹار رام چرن کا بھی 'بھائی جان' میں کیمیو رول نظر آئے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: