ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فارم ہاوس میں مانسون کا لطف لے رہے ہیں سلمان خان اور یولیا ونتور، دیکھیں تصویر اور ویڈیو

لاک ڈاون کے وقت سے سلمان خان (Salman Khan) اور یولیا ونتور (Yuliya Vantur) دونوں پنویل واقع فارم ہاوس میں ہیں اور وہاں جم کر مستی کر رہےہیں۔ اب اس وقت ان کی آوٹنگ کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

  • Share this:
فارم ہاوس میں مانسون کا لطف لے رہے ہیں سلمان خان اور یولیا ونتور، دیکھیں تصویر اور ویڈیو
فارم ہاوس میں مانسون کا لطف لے رہے ہیں سلمان خان اور یولیا ونتور، دیکھیں تصویر اور ویڈیو

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان (Salman Khan) ہر وقت سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ کورونا وائرس (Coronavirus) کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون (Lockdown) میں بھی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ کچھ وقت سے یولیا ونتور (Yuliya Vantur) بھی سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ لاک ڈاون کے وقت سے دونوں پنویل واقع فارم ہاوس میں ہیں اور وہاں جم کر لطف لے رہے ہیں۔ اب اس وقت ان کی آوٹنگ کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قدرت کی خوبصورتی اس میں کتنی خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سلمان خان، یولیا ونتور لاک ڈاون کے درمیان ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں وہاں سے مسلسل تصویریں اور ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔


 




 




View this post on Instagram




 

Following the Legend........ My Maalik @Beingsalmankhan #Salmankhan #Legend #Sheraa #Beingsheraa


A post shared by Being Sheraa (@beingshera) on






اس درمیان دونوں کی کئی تصویریں اور ویڈیو میڈیا میں وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک وائرل ہو رہا ویڈیو ایسا ہے، جسے سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے شیئر کیا ہے۔ اس میں سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا، فیملی اور بالی ووڈ کے خاص دوستوں کے ساتھ پنویل فارم ہاوس میں کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔

 




سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں وہ گلابی رنگ کی ٹی- شرٹ، کالے اور بھورے رنگ کا شارٹس پہنے ہوئے ہیں۔ پیروں میں سفید رنگ کی فلوٹر پہنے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ شیرا پنے باس کا پیچھا کرتا ہوا نظر آرہے ہیں اور انہوں نے اس ویڈیو کو کیپشن دیا ہے ’فالو دی لجینڈ’۔ یولیا ونتور نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ایک سیلفی شیئر کی ہے، جس کے بیک گراونڈ میں قدرت کی شاندار خوبصورتی نظر آرہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading