ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آیوش شرما نے شیئر کی بیوی ارپتا کے ساتھ انتہائی بولڈ تصویر ، دیکھ کر سلمان خان کے بھی اڑجائیں گے ہوش

آیوش شرما (Aayush Sharma) نے انسٹاگرام پر ایک بولڈ تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے ۔ بلیک اینڈ وہائٹ اس تصویر کو دیکھ کر فینس بھی چونک گئے ہیں ۔

  • Share this:
آیوش شرما نے شیئر کی بیوی ارپتا کے ساتھ انتہائی بولڈ تصویر ، دیکھ کر سلمان خان کے بھی اڑجائیں گے ہوش
آیوش شرما نے شیئر کی بیوی ارپتا کے ساتھ انتہائی بولڈ تصویر ، دیکھ کر سلمان خان کے بھی اڑجائیں گے ہوش ۔ تصویر : آیوش شرما ، انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ جلد ہی وہ سلمان خان کے ساتھ فلم انتم میں نظر آنے والے ہیں ۔ چارمنگ لکس کے بعد اب انہوں نے سکس پیک ایبس کے دبنگ اسٹائلس کو بھی اپنا لیا ہے ۔ آیوش شرما سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں ۔ وہ اکثر اپنی تصویر اپنے بچوں اور اہلیہ ارپتا خان کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بولڈ تصویر شیئر کی ہے ، جس کو دیکھ کر سلمان خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے ۔


آیوش شرما نے انسٹاگرام پر ایک بولڈ تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے ۔ بلیک اینڈ وہائٹ اس تصویر کو دیکھ کر فینس بھی چونک گئے ہیں ۔ تصویر میں ان کے ساتھ ارپتا خان بھی نظر آرہی ہیں ۔ دونوں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مانیں کچھ کہہ رہے ہیں ۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا : ہمیشہ مجھے دیکھتے ہوئے ۔




اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لوگ خود کو کمنٹ کرنے سے نہیں روک پارہے ہیں ۔ سبھی دونوں کی جوڑی کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔ کوئی کمنٹ کر رہا ہے کہ دونوں ساتھ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں تو کوئی کمنٹ کررہا ہے کہ آپ دونوں پرفیکٹ کپل ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ اداکارہ آیوش شرما اور ارپتا خان کے دو بچے ہیں ۔ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ۔ ان کے بیٹے کا نام آہل اور بیٹی کا نام آیت ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ آخر کیوں انہوں نے اپنے دونوں بچوں کو مسلم نام دیا ۔ آیوش نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ارپتا خان ایک مسلم کنبہ سے تعلق رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اور ارپتا سیکولر رشتے پر یقین رکھتے ہیں ، اس لئے ہم دونوں نے طے کیا کہ ہم اپنے بچوں کا پہلا نام مسلم اور سرنیم ہندو رکھیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 27, 2021 02:28 PM IST