உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Khan 34 Years:کسی کا’بھائی‘کسی کی’جان‘- 34 سال بعد سلمان خان نے کیوں کہی یہ بات؟

    سلمان نے بالی ووڈ میں مکمل ہوئے 34 سال۔

    سلمان نے بالی ووڈ میں مکمل ہوئے 34 سال۔

    Salman Khan 34 Years In Bollywood: سلمان خان کے اس ویڈیو میں جو لُک نظر آرہا ہے وہ ان کی اگلی فلم بھائی جان کا ہے ایسے میں ہوسکتا ہے کہ بھائی جان کا یہ نیا ٹائٹل ہو یا پھر ڈائیلاگ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Bangalore [Bangalore] | Hyderabad | Kolkata [Calcutta]
    • Share this:
      Salman Khan 34 Years In Bollywood: ہندی سینما کے سوپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) نے بالی ووڈ میں 34 سال کا سنہرا سفر طئے کرلیا ہے۔ سال 1988 میں 22 اگست کو سلمان خان کی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ ریلیز ہوئی تھی۔ جس کے تحت ہندی فلم انڈسٹری میں سلمان نے 34 سال پورے کیے ہیں۔ ان 34 سالوں میں سلمان خان نے بالی ووڈ(Bollywood) میں ایک سے بڑھ کر ایک سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ ایسے میں اس خاص موقع پر سلمان خان سوشل میڈیا پر بڑی بات کہی ہے۔

      سلمان خان- کسی کا بھائی کسی کی جان
      یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے۔ باکس آفس پر سب سے زیادہ 200 کروڑ والی فلمیں دینے کا ریکارڈ سلمان خان کے نام ہے۔ وہیں سلمان وہ اکلوتے فنکار ہیں جن کے نام سب سے زیادہ 100 کروڑ والی فلمیں ہیں۔ یہ سلمان خان کا اسٹارڈم ہی ہے جو 100-150 کروڑ کی کمائی والی فلمیں ان کے حساب سے کم کلیشن والی لگتی ہیں۔ کیونکہ فلموں کی بمپر کمائی کے معاملے میں سلمان کا رتبہ کافی بڑھا ہے۔

      اس درمیان 34 سال کے فلمی کرئیر کو لے کر سلمان خان نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس کی شروعات میں سلمان خان نے لکھا کہ 34 سال پہلے تھا اور 34 سال بعد اب بھی ہے۔ میری زندگی کا سفر اب اور یہاں سے دولفظوں میں بنا ہے۔ میرے ساتھ رہنے کے لئے شکریہ۔ اتنا ہی نہیں اس ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان نے لکھا ہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان۔


      یہ بھی پڑھیں:

      10سال بعد Geneliaواپسی کے لئے تیار، ان فلموں میں کررہی ہیں کام، بتایا کیسے سنبھال رہی گھر

      یہ بھی پڑھیں:
      Katrina Kaifنے جب سب کے سامنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو کہہ دیاتھا’پی کے آیاہے کیا؟‘

      کیا سلمان کی فلم کا یہ ہے نیا ٹائٹل؟
      سلمان خان اپنے انوکھے انداز کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ اپنی باتوں کو انوکھے انداز سے رکھنے والا ان کا انداز کافی پرانا ہے۔ ایسے میں جب سلمان خان نے کسی کا بھائی اور کسی کی جان (Kisi ka Bhai Kisi ki Jaan) والی بات کہی تو ہر طرف یہ بات پھیل گئی کہ یہ ان کی اگلی فلم کا ٹائٹل ہوسکتا ہے۔ دراصل سلمان خان کے اس ویڈیو میں جو لُک نظر آرہا ہے وہ ان کی اگلی فلم بھائی جان کا ہے ایسے میں ہوسکتا ہے کہ بھائی جان کا یہ نیا ٹائٹل ہو یا پھر ڈائیلاگ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: