ایشوریہ رائے کے گھر سلمان خان نے کیا تھا خوب ہنگامہ، بلڈنگ میں انٹری پر لگائی تھی پابندی
ایشوریہ رائے کے گھر سلمان خان نے کیا تھا خوب ہنگامہ، بلڈنگ میں انٹری پر لگائی تھی پابندی
بھائی جان کو کئی مرتبہ اداکارہ کے گھر کے باہر چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد سننے میں آیا ہے کہ دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ آخر دونوں کے درمیان ایسا کیا ہوا تھا؟
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ ان کی زندگی بنا رومانس کے نہیں رہی۔ بلکہ سلمان خان کے چاہے والوں کی فہرست کافی طویل ہے۔ وہ کئی بالی ووڈ ستارون کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ ایشوریہ رائے سے لے کر کیٹرینہ کیف تک کا نام سننے کو ملتا ہے، مگر ایشوریہ رائے سے ان کا لگاو کافی گہرا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ سلمان خان کے رشتے سے کوئی انجان نہیں ہے۔ ان کا رشتہ ہم دل دے چکے صنم کے سیٹ پر شروع ہوا تھا۔ لیکن ایشوریہ، سلمان کے عجیب سے رویے کی وجہ سے ان سے خفا ہوگئیں۔ بھائی جان کو کئی مرتبہ اداکارہ کے گھر کے باہر چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد سننے میں آیا ہے کہ دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ آخر دونوں کے درمیان ایسا کیا ہوا تھا؟ سلمان کے داخلے پر تھی پابندی!
سلمان خان ایشوریا کے بارے میں بہت ’پوزیسیو‘ تھے جس کی وجہ سے اداکارہ نے ان سے فاصلہ رکھنا شروع کر دیا۔ اس سے پریشان ہو کر سلمان خان ایک بار آدھی رات کو ایشوریہ رائے کے فلیٹ پہنچے۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سلمان خان نے یہاں کافی ہنگامہ کھڑا کیا تھا۔ سلمان خان کافی دیر تک ایشوریہ رائے کے فلیٹ کے دروازے پر دستک دے رہے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ دروازہ پیٹنے سے سلمان خان کے ہاتھ سے خون بہنے لگا، یہی نہیں سلمان خان نے ایشوریہ رائے کو دھمکی بھی دی کہ اگر انہوں نے دروازہ نہ کھولا تو وہ نیچے کود جائیں گے۔ اس معاملے پر ایشوریہ رائے کے والد کافی ناراض تھے اور انہوں نے سلمان خان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ پولیس شکایت کے بعد ایشوریہ رائے کے گھر میں سلمان خان کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔