کیرالہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پورا ملک ایک ہو گیا ہے۔ لوگ بڑھ چڑھ کر متاثرین کے لئے عطیہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے آگے آکر متاثرین کی مدد کے لئے اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کی کئی قدآور شخصیات نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے کروڑوں روپیے عطیہ کئے ہیں۔
وہیں اب خبر آ رہی ہے کہ سلمان خان نے بھی سیلاب زدگان کے لئے دل کھول کر عطیہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع سلمان خان کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر دی۔
جاوید جعفری نے ٹویٹ کیا ’سلمان خان نے کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے سی ایم ریلیف فنڈ میں 12 کروڑ روپیے عطیہ کئے ہیں۔ یہ انسان صحیح میں کچھ مختلف ہے۔ کتنوں کی دعائیں لے کر چل رہا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی عزت کرنے کے ساتھ ہی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔ بالی ووڈ اسٹار کی عطیہ کی گئی رقم کو دیکھیں تو اب تک سب سے زیادہ روپیے عطیہ کرنے والے اسٹار سلمان خان ہی ہیں۔
Heard @BeingSalmanKhan donated ₹12cr for Kerala.. this man is something else. Kitnon ki duaein leke chal rahi hain isey. God Bless you bro. Love and #Respect
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔