بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی موسٹ اویٹیڈ فل، رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی (Radhe: Your Most Wanted Bhai)' کا ٹریلر رلیز ہو چکا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر بحث میں بنا ہوا ہے۔ اداکار کے فینس کے درمیان ان کی فلم کا ٹریلر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ وہیں اس ٹریلر (Radhe Trailer) کی خوب چرچا اس وجہ سے بھی ہو رہی ہے کہ سلمان خان نے آن اسکرین کسنگ سین kissing scene کیا ہے۔
دراصل ابھی تک سلمان خان (Salman Khan Kisses Disha Patani) کو آن اسکرین کس Kiss کرتے نہیں دیکھا گیا تھا لیکن رادھے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ جی ہاں ٹریلر کے ایک سین میں سلمان دشا پٹانی کو کس کرتے نظر آعہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد اداکار کے فین حیران رہ گئے کیونکہ اس سے پہلے کبھی سلمان خان نے پردے پر کس Lip Lock نہیں کیا ہے۔

(photo credit: instagram/@beingsalmankhan)
یہ دیکھنے کے بعد سلمان خان کے فینس کے بیچ کھلبلی مچ گئ ہے۔ شیڈو والے اس سین میں جہاں دشا کھڑی ہیں رو وہیں سلمان خان آتے ہیں اور دشا کو کس کرتے نظر آرہے ہیں۔ کئی یوزرس کمینٹ کرت ہوئے اس سین کو لیکر اپنے اپنے رد عمل دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس سین کی خوب چرچا ہے۔
ملک بھر میں کورونا بحران سے افرا فری مچی ہوئی ہے۔ آئے دن لوگ اس بیماری کی زد میں آتے جا رہے ہیں۔ اسپتال کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ بیڈ، دوائیں اور آکسیجن کی کمی سے ہر جانب کہرام مچا ہوا ہے۔ کئی لوگ مدد کیلئے آگے آرہے ہیں لیکن پورا نہیں ہو پا رہا ہے۔ اسی بیچ سلمان خان
(Salman Khan) کی فلم
(Radhe : Your Most Wanted Bhai) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کورونا بحران سے جوجھ رہے لوگوں کی مدد میں فلم کی ساری کمائی لگانے کا فیصلہ سلمان خان اور فلمس زی انٹرپرائز نے کیا ہے۔
فلم ساز کے مطابق ملک بیحد ہی مشکل بھرے حالات سے گزر رہا ہے اور ایک ذمے دار کارپوریٹ کے طور پر، زی کووڈ19 کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے کیلئے سبھی ضروری قدم اٹھانے کی سمت میں پرعزم ہے۔ ہم نہ صرف اپنی آڈینس کو غیر معمولی انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے میں یقین نہیں کرتے ہیں بلکہ ملک بھر میں بامقصد اور مرکوز کوششیں کرنے کی سمت میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ فلم رادھے کی رلیز سے ہونے والی آمدنی کورونا وبا سے متاثر لوگوں کو راحت دینے کیلئے تمام تر سہولت میں مدد کرے گا۔
روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔ سلمان خان فلم کے ترجمان نے کہا کہ 'ہمیں اس عظیم اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے تاکہ ہم کوویڈ 19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں تھوڑا سا حصہ ڈال سکیں گے'۔
دونوں کمپنیوں نے اس وبا سے متاثر روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔ سلمان خان
(Salman Khan) فلم کے ترجمان نے کہا کہ 'ہمیں اس عظیم اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے تاکہ ہم کووڈ 19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں تھوڑا سا حصہ ڈال سکیں گے'۔
سلمان خان کی فلم رادھے عید کے موقع پر 13 مئی کو رلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے رلیز گانے ان دنوں دھمال مچا ہرے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔