உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Khanپراداکارہ نے لگایا’خواتین کو پیٹنے‘کا سنگین الزام، ’ذہنی مریض‘ بھی بتایا

    اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پر پھر لگائے سنگین الزام۔

    اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پر پھر لگائے سنگین الزام۔

    Somy Ali-Salman Khan: سومی اور سلمان کی محبت کی کہانی اور بریک اپ کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اداکارہ آج بھی بھائی جان کو نشانہ بناتی ہیں اور ان پر طرح طرح کے الزامات لگاتی رہتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Delhi | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      Somy Ali-Salman Khan:بالی ووڈ اداکارہ سومی علی(Somy Ali) نے ایک بار پھر سلمان خان (Salman Khan)کو نشانہ بنایا ہے۔ سومی علی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو سلمان خان کی سب سے زیادہ مشہور گرل فرینڈ رہی ہیں۔ دونوں کا افیئر کئی سال تک چلا لیکن بات شادی تک نہ پہنچی اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ علیحدگی کے بعد سومی نے ہمیشہ کے لیے ممبئی سے منہ موڑ لیا اور واپس امریکہ چلی گئیں۔

      سومی اور سلمان کی محبت کی کہانی اور بریک اپ کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اداکارہ آج بھی بھائی جان کو نشانہ بناتی ہیں اور ان پر طرح طرح کے الزامات لگاتی رہتی ہیں۔ اب حال ہی میں سومی علی نے سلمان پر ایک بار پھر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اداکارہ نے بھائی جان کو ایک ایسا شخص قرار دیا ہے جو خواتین کو مارتا ہے اور ایک 'سیڈسٹ' ہے۔ سومی نے اپنے انسٹاگرام پر 'میں نے پیار کیا' کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ بھاگیہ شری مرکزی کردار میں تھیں۔

      پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے سومی علی نے لکھا، "خواتین کے ساتھ مارپیٹ کرنے والا، صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی۔ اس کی پوجا کرنا بند کرو۔ یہ ذہنی طور پر بیمار ہے، سیڈسٹک (فتنہ انگیز) ہے۔ آپ لوگوں کو اس کا اندازہ نہیں ہے۔" ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سومی علی نے سلمان خان پر الزام لگایا ہے، اس سے قبل بھی اداکارہ بھائی جان پر کئی سنگین الزامات لگا چکی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Somy Ali (@realsomyali)





      یہ بھی پڑھیں:

      Bollywood Stars Last Days Of Life:آخری وقت میں ان ستاروں کی تھی ایسی حالت، تھے اتنے مجبور

      یہ بھی پڑھیں:
      Rashmi Desai Video:فٹنیس کے لئے اتنی سخت ٹریننگ لے رہی ہیں رشمی،شیئرکیااپنا ویڈیو

      سومی علی نے اپنے اور سلمان کے رشتے کا وہ مرحلہ بھی سب کے سامنے لایا ہے جس میں اداکارہ کو صرف تکلیف برداشت کی تھی۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ سلمان نے انہیں دھوکہ دیا تھا، اس لیے ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ سومی نے بتایا تھا کہ سلمان نے انہیں ایشوریہ رائے کے لیے دھوکہ دیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ واپس امریکہ چلی گئیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: