உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کی ایکس گرل فرینڈ کا سنسنی خیز پوسٹ، بولیں! خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کرنے والے تیرا راز فاش ہوگا

    سومی علی نے جس طرح اپنی پوسٹ میں ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan)  کا نام لیا ہے، اس کے بعد سے ہی مداح یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ  یہ پوسٹ انہوں نے سلمان خان کے لیے تو نہیں کیا ہے ۔ کیونکہ ایسی خبریں آئی تھیں کہ سلمان نے نشے کی حالت میں ایشوریہ کے ساتھ مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔

    • Share this:
      سلمان خان  (Salman Khan) کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی (Somy Ali) ان دنوں بالی ووڈ سے دور ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس کے بعد بالی ووڈ کے گلیاروں میں ایک بار پھر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی تھی۔ 90 کی دہائی میں ان کا ہیار پروان چڑھا تھا لیکن پھر ان کی راہیں جدا ہوگئیں کیونکہ دونوں خوش نہیں تھے۔ حال ہی میں سومی نے   ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) کے نام کا اپنی پوسٹ میں لکھا ہے، جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں خواتین کا استحصال کرنے والوں کو کھلے عام دھمکی دی ہے۔

      سومی علی نے جس طرح اپنی پوسٹ میں ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan)  کا نام لیا ہے، اس کے بعد سے ہی مداح یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ  یہ پوسٹ انہوں نے سلمان خان کے لیے تو نہیں کیا ہے ۔ کیونکہ ایسی خبریں آئی تھیں کہ سلمان نے نشے کی حالت میں ایشوریہ کے ساتھ مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔

      سومی علی نے کیا پوسٹ کیا؟
      سومی علی نے اپنی تازہ پوسٹ میں سلمان خان  (Salman Khan)  اور بھاگیہ شری کی فلم 'میں نے پیار کیا' کے سین کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اس اسکرین شاٹ کے ساتھ سومی علی نے لکھا، 'بالی ووڈ کے ہاروی وائن اسٹائن، ایک دن آپ بھی بے نقاب ہوں گے، جن خواتین کے ساتھ آپ نے زیادتی کی ہے وہ ایک دن سامنے آئیں گی اور اپنا سچ بتائیں گی، جیسا کہ ایشوریہ رائے بچن نے کیا تھا۔'

      Somi Ali, Somi Ali News, Somi Ali Post, Somi Ali shocking post, Salman Khan Ex Girlfriend Somi Ali, Somi Ali on Harvey Weinstein of Bollywood, Salman Khan, Salman Khan Ex Girlfriend Somi Ali, Aishwarya Rai, सोमी अली , सोमी अली का चौकाने वाला पोस्ट, सलमान खान

      سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل 
      سومی علی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

      #MeToo موومنٹ کے بارے میں بھی بات کی تھی ۔
      سال 2018 میں #MeToo تحریک کے دوران، سومی نے متاثرہ خواتین کی حمایت کی تھی اور اپنے جنسی استحصال کی کہانی بھی شیئر کی تھی۔

      ہاروی وینسٹین کون ہے؟
      ہاروی وینسٹین  ہالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر اور فلم ساز ہیں۔ ہاروی پر کئی خواتین اور اداکاراؤں نے ریپ، حملہ، جنسی زیادتی اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا تھا۔ ان میں کیٹ بلینکٹ، لیزا کیمبل، آوا گرین، انجلینا جولی جیسی مشہور اداکارائیں شامل تھیں۔ انہیں عدالت نے ان کے برے اعمال کی وجہ سے 23 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

      ان دنوں وہ نومور ٹیئرس نام کے ایک این جی او سے وابستہ ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ چونکانے والے انکشافات کئے ہیں ، جس کے بعد وہ پھر سے سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ سومی نے ایک تازہ انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ پیش آئے جنسی استحصال کے واقعات پر کھل کر بات کی ۔

      کہتے ہیں کہ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں ، جنہیں بھول پانا مشکل ہوتا ہے ۔ سومی علی کی زندگی میں بھی کچھ ایسے درد ہیں ۔ حال ہی میں پیپنگ مون کو دئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ پانچ اور نو سال کی عمر کی تھیں ، تب ان کا جنسی استحصال ہوا تھا اور چودہ سال کی عمر میں ان کی آبروریزی کی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ میرا پہلا جنسی استحصال پاکستان میں ہوا تھا ۔ اس وقت میں پانچ سال کی تھی ۔ سروینٹ کوارٹر میں ایسے تین واقعات پیش آئے ۔ میں نے اپنے والدین کو اس بابت بتایا ، ایکشن بھی لیا گیا تھا ، لیکن میرے والدین نے مجھ سے کہا تھا کہ بیٹا یہ بات کسی کو مت بتانا ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ میرے دماغ میں یہ کئی سالوں تک رہا ۔ میں سوچ رہی تھی کہ میں نے کچھ غلط کیا تھا ؟ میں نے اپنے والدین کو کیوں بتایا ؟ پاکستان اور ہندوستان کی تہذیب بہت ہی شبیہ پر مبنی ہے ، وہ مجھے تحفظ دے رہے تھے ، لیکن میں اس کو سمجھ نہیں سکی ۔ جب میں نو سال کی ہوئی تب پھر ایسا ہی واقعہ پیش آیا اور پھر چودہ سال کی عمر میں میری آبروریزی کی گئی ۔

      سومی نے بتایا کہ جب وہ اپنی خودنوشت لکھنے جاتی ہیں تو انہیں وہ تاریک سروینٹ کوارٹر یاد آجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی اس کک کی بو یاد ہے ۔ مجھے سب یاد ہے ، ان سب میں واپس جاکر ان واقعات کے بارے میں لکھنا واقعتا تاریکی سے بھرا ہے ، اس لئے مجھے اتنا وقت لگا ۔

      سومی علی نے مزید کہا کہ کچھ تین سال پہلے میں نے اس پر بات کرنی شروع کی ۔ میں ایک این جی او کے ساتھ وابستہ ہوئی ہوں جو آبروریزی متاثرین کی مدد کرتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس این جی او کی وجہ سے ہی ان بھیانک واقعات پر بات کر پارہی ہیں ۔ نو مور ٹیئرس نام کا ادارہ گھریلو تشدد کا شکار ہوئیں خواتین کی مدد کرتا ہے ۔ گزشتہ چودہ سالوں میں اس ادارہ نے ہزاروں خواتین ، مرد اور بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا کام کیا ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ سومی علی اس سے پہلے بھی 2018 میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ ان بھیانک واقعات کے بارے میں بتا چکی ہیں ۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: