உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان نے فری میں کیGodFather، میگااسٹار چرنجوی نے کہا-’بھائی جان کو سیلوٹ ہے‘

    سلمان خان نے فری میں کیGodFather، میگااسٹار چرنجوی نے کہا-’بھائی جان کو سیلوٹ ہے‘

    سلمان خان نے فری میں کیGodFather، میگااسٹار چرنجوی نے کہا-’بھائی جان کو سیلوٹ ہے‘

    Salman Khan Fees For Godfather: تمل زبان میں بننے والی یہ فلم ملیالم فلم 'لوسیفر' کا ریمیک ہے۔ فلم کی ہدایت کاری راجہ موہن کررہے ہیں۔ اس فلم میں چرنجیوی کے ساتھ نینتارا اور ستیہ دیو بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Salman Khan Fees For Godfather: میگااسٹار چرنجیوی کی فلم گاڈ فادر میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بھی نظر آنے والے ہیں۔ سلمان خان اس فلم میں کیمو کرتے نظر آئیں گے اور چرنجوی کے کرائم پارٹنر کا رول ادا کریں گے۔ حال ہی میں گاڈ فادر کا گانا ’تھار مار تھکر مار‘ ریلیز ہوا تھا جس میں چرنجوی کے ساتھ سلمان خان بھی سوئیگ کے ساتھ ٹھمکے لگاتے نظر آئے تھے۔

      اب چرنجوی نے بھی اس فلم کے لئے سلمان خان کی فیس کو لے کر انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گاڈ فادر میں کام کرنے کے لئے سلمان خان نے ایک پیسہ بھی نہیں لیا بلکہ شائقین کے پیار کے لئے وہ فلم کا حصہ بننے کو راضی ہوگئے۔

      ساوتھ کے ایک نیوز چینل کو فلائٹ میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں چرنجوی نے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو شکریہ ادا کیا ہے۔ انٹرویو میں چرنجوی سے پوچھا گیا کہ سلمان خان نے گاڈ فادر کے لئے کتنی فیس لی تھی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا’سلمان نے بنا پیسے لیے فلم کی ہے، وہ صرف فینس کے پیار کے لئے یہ فلم کررہے ہیں، سلمان بھائی آپ کو سلام ہے۔ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ایکو فرینڈلی‘شادی، ماچس کی ڈبی جیسا کارڈ، جانیں رچا-علی کی شادی میں کیا کیا ہوگا خاص؟

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے لُک پر فدا ہوئے ریتیک روشن،تعریف میں لکھا- ’Love...‘

      بتادیں کہ تمل زبان میں بننے والی یہ فلم ملیالم فلم 'لوسیفر' کا ریمیک ہے۔ فلم کی ہدایت کاری راجہ موہن کررہے ہیں۔ اس فلم میں چرنجیوی کے ساتھ نینتارا اور ستیہ دیو بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ گلوکارہ شریا گھوشال نے گاڈ فادر کا گانا 'تھار مار ٹھکر مار' گایا ہے۔ اس ایکشن تھرلر فلم میں شائقین کو سیاسی ڈرامہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: