உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Da-Bangg:سلمان سے ملنے کی چاہت میں فین کا رو روکر برا حال، منیش پال نے کہا’یہ بیہوش نہ ہوجائے‘

    دبئی میں ہوا سلمان خان کا شو دا بینگ ری لوڈیڈ۔

    دبئی میں ہوا سلمان خان کا شو دا بینگ ری لوڈیڈ۔

    سلمان خان کے اس پروگرام کا نام ’دبنگ ری لوڈڈ‘ تھا۔ اس ٹور میں اداکار کے ساتھ آیوش شرما، سوناکشی سنہا، گرو رندھاوا، پوجا ہیگڑے، دیشا پٹنی اور سائی منجریکر بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سلمان کے اور بھی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ تمام ستاروں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے ’دبنگ خان‘ یعنی سلمان خان کی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی اچھی فین فالوونگ ہے۔ حال ہی میں جب سلمان خان کچھ ستاروں کے ساتھ دبئی ایکسپو پہنچے تو ان کا سامنا ایسے ہی ایک مداح سے ہوا جو بھائی جان کی دیوانہ تھی۔ اگرچہ سلمان خان ان سے نہیں مل سکے لیکن وہ ان سے ملنے کے لیے بے چین تھیں۔ اس خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں خاتون بری طرح روتی اور بار بار سلمان خان کا نام لیتی نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ وہ بھائی جان سے مل سکی یا نہیں، یہ ویڈیو میں ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by JA Events (@thejaevents)





      ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اسٹیج کے قریب کھڑی بہت رو رہی ہے اور بار بار ایک ہی بات کہہ رہی ہے، ’میں صرف سلمان سر کے لیے آئی ہوں...‘ اور یہ کہتے ہوئے خاتون مسلسل رو رہی ہے۔ اس دوران گارڈز انہیں سنبھال رہے ہیں اور تسلی دے رہے ہیں۔ پھر، اسٹیج پر میزبانی کرتے ہوئے، منیش نے بھی خاتون کو تسلی دی اور کہا، ’میں آپ کو سلمان سر سے ضرور ملواؤں گا... بھائی دیکھیں، انہیں یہ بے ہوش نہ ہونے جائے‘۔ یہ کہہ کر منیش نے اپنی اینکرنگ جاری رکھی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by prem salmanic (@salluholic_varun)





      آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان خان کے اس پروگرام کا نام ’دبنگ ری لوڈڈ‘ تھا۔ اس ٹور میں اداکار کے ساتھ آیوش شرما، سوناکشی سنہا، گرو رندھاوا، پوجا ہیگڑے، دیشا پٹنی اور سائی منجریکر بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سلمان کے اور بھی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ تمام ستاروں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: