உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Khan First Salary:بچوں کے پاکٹ منی سے بھی کم تھی سلمان خان کی پہلی کمائی، دن بھر محنت کے بعد ملے تھے بس اتنے روپیے

    کروڑوں کی جائیداد کے مالک سلمان خان کی تھی صرف اتنی سی پہلی کمائی۔

    کروڑوں کی جائیداد کے مالک سلمان خان کی تھی صرف اتنی سی پہلی کمائی۔

    Salman Khan First Salary: سنیما کی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ اکثر فلمی ستاروں کے بچوں کو جلدی اور بڑا کام مل جاتا ہے لیکن بڑے رائٹر سلیم خان کا بیٹا ہونے کے باوجود سلمان خان کو اس سے زیادہ فائدہ نہیں ملا تھا۔

    • Share this:
      Salman Khan First Salary:رابن ہڈ کے نام سے ہندی فلم انڈسٹری میں مشہور سلمان خان ایسے اداکار ہیں، جن کی کسی فلم میں موجودگی ان کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ سنیما کی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ اکثر فلمی ستاروں کے بچوں کو جلدی اور بڑا کام مل جاتا ہے لیکن بڑے رائٹر سلیم خان کا بیٹا ہونے کے باوجود سلمان خان کو اس سے زیادہ فائدہ نہیں ملا تھا۔

      اپنے دم پر بنایا کرئیر
      سلمان خان نے اپنے بل بوتے پر فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ سلمان نے فلموں میں آنے کے لیے بہت محنت کی۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے دبنگ خان کے بارے میں آج شاید ہی کوئی جانتا ہوگا کہ ان کی پہلی کمائی صرف 75 روپے تھی۔ 75 روپے کمانے کے لیے سلمان نے تاج ہوٹل میں ایک پروگرام کے دوران بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کیا تھا۔

      اس کے بعد سلمان کو فلم بیوی ہو تو ایسی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کا چھوٹا سا رول تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے لیے انہیں 11 ہزار روپے ملے۔ فلم میں نے پیار کیا سے ان کے کیرئیر کو ایک نئی بلندی ملی اور اس کے بعد سلمان نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

      کروڑوں کے مالک ہیں اب سلمان
      75روپیے سے شروعات کرنے والے سلمان خان آج کروڑوں روپیوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ فوربس کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی جائیداد 293 ملین ڈالر بتائی گئی تھی جو سال 2021 میں بڑھ کر 380 ملین ڈالر ہوگئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’کبڈی‘ کی وجہ سےKatrina Kaifکوایڈشوٹ سے کردیاگیاتھا آؤٹ، آج لاکھوں دلوں پر کرتی ہیں راج

      یہ بھی پڑھیں:
      Shama Sikander:پانی میں آگ لگاتی ہوئی نظر آئیں شمع سکندر،Video میں دیکھیں ہاٹ اوتار

      سلمان خان کی آنے والی فلمیں
      ان دنوں سلمان خان اپنی کئی فلموں میں مصروف ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر 3، کبھی عید کبھی دیوالی اہم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں بھی کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: