ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رانومنڈل کی وجہ سے سلمان خان کی آنکھوں میں آیا آنسو، اس وجہ سے ہمیش ریشمیا سےنہیں ہیں خوش

رانو منڈل کی آوازمیں ایسا جادو ہےکہ جوسن رہا ہے، وہی دیوانہ ہورہا ہے۔ دیکھئے کیا ہوا جب سلمان خان نےان کا گانا سنا۔

  • Share this:
رانومنڈل کی وجہ سے سلمان خان کی آنکھوں میں آیا آنسو، اس وجہ سے ہمیش ریشمیا سےنہیں ہیں خوش
رانومنڈل کی وجہ سے سلمان خان کی آنکھوں میں آیا آنسو

رانو منڈل کا گانا سلمان خان کوسنایا گیا۔ اس دوران سلمان خان اپنےدوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ تبھی مشہورسنگرکنال گانجاوالا نےایک موبائل پررانومنڈل کا گانا چلا دیا۔ رانومنڈل کی آوازمیں ہمیش ریشمیا کےاسٹوڈیومیں ریکارڈ کیا گیا 'تیری میری کہانی' گانا سن کرجذباتی ہو گئے۔ گانا سنتے سنتےسلمان خان اتنےجذباتی ہوگئےکہ آنسوچھپانےکےلئےبرابرمیں رکھا گلاس اٹھا لیا اورکولڈرنکس جیسی کوئی ڈرنک پینےلگے۔


بے سہارا لوگوں کی مدد کےلئےجانے جاتے ہیں سلمان خان


قابل ذکرہےکہ سلمان خان کوانڈسٹری میں بےسہارا لوگوں کی مدد کےلئےجانا جاتا ہے۔ کئی بارمیڈیا میں ایسی خبریں آتی ہیں کہ سلمان  خان اپنی تنظیم بینگ ہیومن کےذریعہ کئی بے سہارا بچوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس لئےجب رانو منڈل کے ریلوے اسٹیشن سےاٹھ کربالی ووڈ تک سفرطےکرنےکی بات آئی۔ تبھی سےامید کی جارہی تھی کہ سلمان خان اس پرضرورکچھ نہ کچھ کہیں گے۔ اصل میں ہمیش ریشمیا، سلمان خان کےسب سےخاص لوگوں میں سےآتے ہیں، اس لئےکئی لوگوں کا تویہاں تک ماننا تھا کہ سلمان خان کےکہنے پرہی ہمیش ریشمیا نے رانوکوموقع دیا۔ تاہم ہمیش ریشمیا نےخود سامنےآکربتایا کہ سلمان خان نہیں بلکہ ان کے والد سلیم خان کی باتوں سےترغیب لےکرانہوں نے رانوکوموقع دیا۔




سلمان خان نے رانوکی فیس بڑھانےکوکہا

سلمان خان تک جیسے ہی یہ گانا پہنچا، ان کی آنکھوں میں آنسوآئے۔ بتایا جارہا ہےکہ سلمان خان اب رانو منڈل کولےکرکچھ سوچ رہے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہمیش ریشمیا نےرانوکوگانےکےعوض میں 6 لاکھ روپئےدیئے ہیں، لیکن سلمان خان اس سے خوش نہیں ہیں۔ سلمان خان کا کہنا ہےکہ رانو منڈل کی فیس بڑھائی جانی چاہئے۔ سلمان خان کوان کی آوازبے حد پسند آئی۔  جب سلمان خان کےسامنے یہ رانوکا گانا چلایا گیا تب آج کنال سمیت دوسرے لوگ رانوکےساتھ گنگنانےلگے۔ مانا جارہا ہےکہ رانو منڈل نے نہ صرف ملک کےلوگوں کوبلکہ فلم انڈسٹری کےلوگوں کوبھی اپنی آوازسے ہلا دیا ہے۔

رانو کے ممبئی میں رہنے کا انتظام کریں گے سلمان

سلمان خان کی طرف سے ممبئی میں رانوکےقیام کرنےکا انتظام کرنےکولےکربھی خبریں ہیں۔ بتایا جارہا ہےکہ ہمیش ریشمیا کےساتھ گانا ریکارڈ کرنےکےبعد رانومنڈل پھرسے کولکاتہ لوٹ گئی تھیں۔ کیونکہ ان کے پاس ممبئی میں کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ سلمان خان ممبئی میں ان کوتقریباً 55 لاکھ تک کا ایک گھردینے والے ہیں۔ خبریں یہ بھی آرہی ہیں کہ سلمان خان اپنے ہوم پروڈکشن کی فلم دبنگ 3 میں انہیں گانے کا موقع بھی دے سکتے ہیں۔




ارجیت سنگھ سےگانا چھین چکے ہیں سلمان

اپنی فلموں کےگانےکولےکرسلمان خان کوہمیشہ بہت حساس بتایا جاتا ہے۔ وہ گانےکولے کر کافی پرجوش رہتے ہیں۔ بلکہ کئی باروہ گلوکارکولےکربھی فیصلے لیتے ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ فلم 'سلطان' میں 'جگ گھمایا' گانا پہلے ارجیت سنگھ کوگانا تھا، لیکن سلمان خان نےاسے راحت کودلا دیا۔ ایسے میں سلمان خان اگررانو سےکوئی گانا گانے کے لئے کہتے ہیں توکوئی حیران کرنے والی بات نہیں ہوگی۔
First published: Aug 28, 2019 08:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading