’ٹائیگر3‘ کے سیٹ پر زخمی ہوئے سلمان خان، فوٹو شیئر کرکے لکھا-’ٹائیگر زخمی ہے‘
’ٹائیگر3‘ کے سیٹ پر زخمی ہوئے سلمان خان، فوٹو شیئر کرکے لکھا-’ٹائیگر زخمی ہے‘
سلمان خان کی 'ٹائیگر 3' یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ اس میں اداکار کے مدمقابل کیٹرینہ کیف نظر آئیں گی۔ عمران ہاشمی 'ٹائیگر 3' میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے بعد اب اپنی نئی فلم ٹائیگر3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اب انہوں نے فلم کے سیٹ سے اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے، جسے دیکھنے کے عبد فینس اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ دراصل، سلمان خان نے بتایا کہ وہ ٹائیگر 3 کے سیٹ پر زخمی ہوگئے ہیں۔
ٹائیگر 3 کے سیٹ پر سلمان کو لگی چوٹ اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم ٹائیگر 3 کے سیٹ سے اپنی تازہ ترین تصویروں میں سے ایک کی جھلک دکھائی ہے جس میں ان کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا تاہم ان کے بائیں کندھے پر درد سے نجات دلانے والا پیچ نظر آ رہا ہے۔ سلمان نے کیپشن میں بتایا کہ ان کے کندھے پر کیسے چوٹ لگی۔ انہوں نے لکھا کہ جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا لیا ہے تو وہ کہتا ہے کہ دنیا چھوڑ دو اور مجھے پانچ کلو کا ڈمبل اٹھا کر دکھاؤ۔ #ٹائیگر زخمی ہے۔ ٹائیگر 3۔‘
فوٹو میں سلمان خان کی یہ حالت دیکھ کر فینس ان کے جلدی ٹھیک ہونے کے لیے دعا کررہے ہیں۔ ایکٹر کے پوسٹ پر ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، گیٹ ویل سون،۔ دوسرے نے کمنٹ کیا، ’اپنا خیال رکھیے۔‘ وہیں ایک اور فین نے لکھا، شکار کرنے کے لیے جلدی ٹھیک ہوجاو ٹائیگر۔ ایک دیگر فین نے لکھا، زخمی ٹائیگر اور بھی خطرناک ہوتا ہے۔‘
قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کی 'ٹائیگر 3' یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ اس میں اداکار کے مدمقابل کیٹرینہ کیف نظر آئیں گی۔ عمران ہاشمی 'ٹائیگر 3' میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ چرچا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم اس سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں دستک دے سکتی ہے۔ اس فرنچائز کے آخری دو حصے 'ایک تھا ٹائیگر' اور 'ٹائیگر زندہ ہے' سوپر ہٹ ثابت ہوئے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔