’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ فلم کے باکس آفس کلیکشن سے خوش ہوئے سلمان خان، فینس کے لیے شیئر کیا اسپیشل پوسٹ

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ فلم کے باکس آفس کلیکشن سے خوش ہوئے سلمان خان، فینس کے لیے شیئر کیا اسپیشل پوسٹ

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ فلم کے باکس آفس کلیکشن سے خوش ہوئے سلمان خان، فینس کے لیے شیئر کیا اسپیشل پوسٹ

سلمان خان فلم پروڈکشن میں بنی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ڈائریکشن فرہاد سامجی نے کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    سوپر اسٹار سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سینماگھروں میں دستک دے چکی ہے۔ اسے آڈینس سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ اس فلم کی اوپننگ کچھ خاص نہیں رہی، لیکن دوسرے دن فلم کی کمائی میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا۔ اس سے سلمان خان بھی کافی خوش ہوگئے اور اب انہوں نے اپنے فینس کو شکریہ کہا ہے۔

    سلمان خان نے فینس کو کہا شکریہ!

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلمان خان نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ڈیشنگ روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، 'آپ سب کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔ فلم کو سراہنے کا شکریہ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کالے رنگ کی شرٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اداکار کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے محبت کی بارش ہو رہی ہے۔ کسی نے کہا کہ وہ دوبارہ سلم ہو گئے ہیں تو کسی نے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    شاہ رخ خان کے ساتھ ’ظالمہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈری ہوئی تھی ماہرہ خان؟اداکارہ نے خود سنایا پورا قصہ

    کسی کا بھائی کسی کی جان، نے کرلی کروڑوں کی کمائی

    کسی کا بھائی کسی کی جان فلم نے پہلے دن 15.81 کروڑ روپے کا کلیکشن کرلیا ہے، لیکن دوسرے دن فلم نے 25.75 کروڑ روپے کی کمائی کرڈالی۔ اس طرح سے دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کی فلم نے صرف دو دنوں میں ہی 41.56 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ ایکسپرٹ کا ماننا ہے کہ سلمان کی یہ فلم تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا باکس آفس کلیکشن: سلمان خان کی فلم نے عید پر گاڑ دیے کامیابی کے جھنڈے، فلم نے عید کے دن 25 کروڑ روپے کی کمائی کی

    اب اس فلم میں نظر آئیں گے سلمان

    بتادیں کہ سلمان خان فلم پروڈکشن میں بنی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ڈائریکشن فرہاد سامجی نے کیا ہے۔ اس فلم کے بعد اب سلمان خان جلد ہی اپنی اگلی فلم ٹائیگر3 میں نظر آئیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: