ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

تین ہفتوں سےاس جگہ پرپھنسے ہیں سلمان خان، ویڈیو میں بولے- میں بری طرح سےڈرگیا تھا

سلمان خان (Salman Khan) نے سہیل خان کے بیٹے اور اپنے بھتیجے کے ساتھ مل کر کورونا وائرس (Coronavirus) اور لاک ڈاون (Lockdown) کو لےکر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

  • Share this:
تین ہفتوں سےاس جگہ پرپھنسے ہیں سلمان خان، ویڈیو میں بولے- میں بری طرح سےڈرگیا تھا
تین ہفتوں سےاس جگہ پرپھنسے ہیں سلمان خان

ممبئی: چین سے شروع ہوا کورونا وائرس (Coronavirus) ان دنوں پوری دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں اب تک 109 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں، وہیں 4067 لوگ اس جان لیوا وائرس کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔ وہیں لوگوں کی سیکورٹی کےلئےاس مشکل حالات میں لاک ڈاون (Lockdown) کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران بالی ووڈ ستارے اپنے اپنے طریقے سے سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں میں بیداری پھیلانےکی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان (Salman Khan) نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئرکرکے بتایا ہے کہ وہ کس قدرڈرگئےہیں۔


سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سہیل خان کے بیٹے اور اپنے بھتیجے نروان خان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ اس ویڈیو کی شروعات میں ہی سلمان خان قبول کرتے ہیں کہ وہ بری طرح ڈرگئے ہیں۔ سلمان خان اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’ہم لوگ یہاں پرآئے تھے، کچھ دنوں کے لئے اور اب ہم یہیں پر ہیں، تو ہم لوگ تو بھئی ڈرگئے ہیں۔ نروان سہیل کے بیٹے ہیں، انہوں نے اپنے والد کو تین ہفتوں سے نہیں دیکھا اور میں نے بھی اپنے والد کو تین ہفتے سے نہیں دیکھا۔ ہم لوگ یہاں پر ہیں اور میرے والد اکیلے گھر پرہیں۔




 




View this post on Instagram




 

Be Home n Be Safe @nirvankhan15


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on






سلمان خان آگے کہتے ہیں- ’آپ کو وہ ڈائیلاگ یاد ہے؟ جو ڈرگیا سمجھو مرگیا... لیکن وہ یہاں پرنافذ نہیں ہوتا۔ ہم لوگ ڈرگئے اور بڑی بہادری سے کہہ رہے ہیں کہ ہم لوگ ڈرگئے ہیں۔ آپ لوگ بھی زیادہ ذہین مت بنیں۔ اس پر نروان خان کہتے ہیں کہ ’بہادری دکھانے سے بہتر ہوگا کہ آپ سبھی گھر پر ہی رہیں۔ کسی بھی طرح کے رابطہ (کانٹیکٹ) سے بچیں۔ مجھےلگتا ہے کہ جتنا ہم گھر پر رہیں گے، اتنی ہی جلدی یہ سب ٹھیک ہوگا’۔ سلمان خان کہتے ہیں کہ ’جو ڈرگیا سمجھو بچ گیا اور اس نے بہت سارے لوگوں کو بچایا بھی’۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنے پنویل واقع فارم ہاوس میں ہی ہیں، وہ لاک ڈاون کے پہلے ہی یہاں آئےتھے۔ اس کے بعد سے وہ گھر نہیں جا پائے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ دنوں اپنے بھانجے آہل کے ساتھ وقت گزارتے نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ پینٹنگ بناتے ہوئے ان کا ویڈیو بھی خوب وائرل ہوا تھا۔
First published: Apr 06, 2020 01:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading