உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’ٹائیگر-3‘ اپ ڈیٹ: سلمان خان -کیٹرینہ کیف آخرکار 12 فروری سے شروع کریں گے ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ، فلم کی پوری کاسٹ امپیرئیل ہوٹل میں کلائمکس شوٹ کرے گی

    12 فروری سے شروع ہوگی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ۔

    12 فروری سے شروع ہوگی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ۔

    دونوں فلم کا آخری شیڈیول 12 فروری سے دلی میں شروع کریں گے۔ فلم کے ذرائع نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع نے کہا، ’’اومیکرون کی وجہ سے دلی شیڈیول مہینے بھر آگے ٹال دیا گیا تھا۔ اب ممبئی سمیت دلی میں کوویڈ کیسیز میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی:سلمان خان اور کیٹرینہ کیف کے کرئیر کی سب سے طویل مدت میں شوٹ ہورہی ’ٹائیگر-3‘ اب شوٹ کے آخری مرحلے میں قدم رکھ چکی ہے۔ دونوں فلم کا آخری شیڈیول 12 فروری سے دلی میں شروع کریں گے۔ فلم کے ذرائع نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع نے کہا، ’’اومیکرون کی وجہ سے دلی شیڈیول مہینے بھر آگے ٹال دیا گیا تھا۔ اب ممبئی سمیت دلی میں کوویڈ کیسیز میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ ایسے میں بگ بجٹ فلموں کیش وٹنگ بھی پھر سے پٹری پر آرہی ہے۔ ’ٹائیگر-3‘ کی شوٹنگ پچھلے سال سے لگاتار ہورہی ہے۔ سلمان اور کیٹرینہ سے تقریباً 75 سے 80 دنوں کی تاریخیں لی گئی ہیں۔‘‘

      دلی میں ’ٹائیگر-3‘ کی 7 دنوں تک شوٹنگ ہوگی
      ذرائع نے مزید بتایا کہ ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ 7 دن تک دہلی میں کی جائے گی۔ فلم کا ایک اہم سیکونس بھی وہاں کے امپیریل ہوٹل میں شوٹ کیا جائے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم کا کلائمکس سیکوئن ہے۔ اس میں سلمان خان نظر آئیں گے۔ اور کیٹرینہ کے ساتھ ساتھ پوری فلم کی کاسٹ بھی موجود ہو گی۔ فلم کا آخری شیڈول دہلی میں ہو گا۔ اگر کچھ پیچ ورک رہ گیا تو اسے آنے والے مہینوں میں ممبئی میں مکمل کر لیا جائے گا۔‘

      ’ٹائیگر3‘ کے بعد ’بھائی جان‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے سلمان
      ٹائیگر3 کے بعد سلمان فوری کون سی فلم کریں گے، وہ تو ابھی آفیشیلی طئے نہیں ہے۔ حالانکہ مانا جارہا ہے کہ سلمان خان اپنے دوست ساجد نڈیاڈوالا کے بینر کی فلم ’بھائی جان‘ شروع کریں گے۔ سلمان کے قریبیوں نے بتایا کہ، ’سلمان نے جمعہ کو ‘بگ باس‘ کے اس سیزن کا شوٹ کیا تھا۔ اب وہ سنڈے کا اس کا گرینڈ فینالے شوٹ کرنے والے ہیں۔

      اسی دن فائنل بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس دن سلمان نے ’بھائی جان' کے ڈائریکٹر فرہاد سامجی کو فلم کی کہانی سنانے کے لیے وقت دیا ہے۔ ممکن ہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا بھی فرہاد کے ساتھ فلم کے پروڈیوسر ہوں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: