உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Katrina Relationship: ایسی ڈریس میں نظر آئی کیٹرینہ تو بھڑک گئے تھے سلمان خان، کہہ دی تھی یہ بڑی بات

    سلمان خان اور کٹرینہ کیف.

    سلمان خان اور کٹرینہ کیف.

    Salman Katrina Relationship: کترینہ سے بریک اپ کے بعد رنبیر(Ranbir Kapoor) کو عالیہ بھٹ(Alia Bhatt) سے پیار ہو گیا اور اب وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ساتھ ہی کترینہ کیف بھی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئیں اور انہوں نے بھی وکی کوشل (Vicky Kaushal) کے ساتھ سات پھیرے لگالئے ہیں۔

    • Share this:
      Salman Katrina Relationship:سلمان خان اور کترینہ کیف کی بانڈنگ ایک دوسرے سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں۔ جب کترینہ فلموں میں نئی ​​تھیں، سلمان نے ایک سرپرست بن کر ان کے کیریئر کو تیار کرنے میں ان کی مدد کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اور کترینہ تقریباً 5 سال تک رشتہ میں رہے اور پھر ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ بریک اپ کے بعد بھی سلمان-کترینہ کی بانڈنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور دونوں اب بھی اچھے دوست ہیں۔

      ایک پرانے انٹرویو میں سلمان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اب بھی کترینہ کو لے کر پزیسیو ہیں اور ایک بار جب انہیں شارٹ اسکرٹ پہنے دیکھا تو انہیں یہ بالکل پسند نہیں آیا۔ سلمان نے کہا تھا، 'ایک بار میں نے کترینہ کو شارٹ اسکرٹ پہنے دیکھا تھا۔ مجھے غصہ آرہا تھا لیکن میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ کئی بار ایسی باتوں پر آپ کا بس نہیں ہوتا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sushmita Sen Affair:سشمیتا سین کو اس پاکستانی کرکٹرسے ہوگیا تھا پیار،بریک اپ کی یہ تھی وجہ

      ویسے تو بریک اپ کے بعد بھی سلمان اور کترینہ کئی فلموں(Salman And Katrina Movie) میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جس میں 'ایک تھا ٹائیگر'، 'ٹائیگر زندہ ہے'، 'بھارت' جیسی فلمیں شامل ہیں۔ پروفیشنل فرنٹ کے علاوہ کترینہ بریک اپ کے بعد سلمان کے خاندان سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔ کیٹ کا سلمان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا کے ساتھ اچھا رشتہ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Malaika's Expensive Style Game: ایکسیڈنٹ کے بعد ملائکہ اروڑہ نے کی بے حد اسٹائلش واپسی

      آپ کو بتادیں کہ سلمان کے ساتھ بریک اپ کے بعد کترینہ کا افیئر رنبیر کپور کے ساتھ شروع ہو گیا تھا۔ دونوں تقریباً چھ سال تک رشتے میں رہے لیکن پھر ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ کترینہ سے بریک اپ کے بعد رنبیر(Ranbir Kapoor) کو عالیہ بھٹ(Alia Bhatt) سے پیار ہو گیا اور اب وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ساتھ ہی کترینہ کیف بھی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئیں اور انہوں نے بھی وکی کوشل (Vicky Kaushal) کے ساتھ سات پھیرے لگالئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: