ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان ٹریکٹر چلا کر خود ہی جوت رہے ہیں کھیت، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

سلمان خان (Salman Khan) نے کھیتی (Farming) کرتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
سلمان خان ٹریکٹر چلا کر خود ہی جوت رہے ہیں کھیت، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو
سلمان خان ٹریکٹر چلا کر خود ہی جوت رہے ہیں کھیت، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان (Salman Khan) ان دنوں الگ اوتار میں نظر آرہے ہیں، جہاں ایک طرف کورونا کے خوف کے درمیان سلمان خان اپنے گھر پر ہی وقت گزار رہے ہیں، وہیں دوسری طرف انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کے ایک بے حد نایاب طریقہ تلاش لیا ہے۔ سلمان خان ان دنوں سخت محنت کرکے کھیتی (Farming) کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ وہیں اب ایک بار پھر سلمان خان نے کھیتی کا ایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان ٹریکٹر (Tractor) سے اپنے کھیتوں کو جوتتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


سلمان خان نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان کھیتی کے کام میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ سلمان خان پہلے ٹریکٹر کے پیچھے ہل پر چڑھ کر کھیتوں کو جوت رہے ہیں، اس کے بعد وہ خود ٹریکٹر چلاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نے یہ ویڈیو شیئر کرکے لکھ- ’فارمنگ’۔ اس ویڈیو میں سلمان خان دھان کی کھیتی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ وہ بارش میں کس طرح کھیتوں کے کام میں مصروف ہیں۔ یہاں دیکھیں کھیت کی جوتائی کرتے ہوئے سلمان خان کا ویڈیو۔


 




View this post on Instagram




 

Farminggg


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on






 



 




View this post on Instagram




 

Farminggg


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on






ہاف پینٹ پہنے سمپل اوتار میں سلمان خان کو کھیتی کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداح کافی متاثر ہوگئے ہیں۔ اس ویڈیو پر نہ صرف سلمان خان کو زبردست ردعمل مل رہے ہیں، بلکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنے پنویل واقع فارم ہاوس پر رکے ہوئے ہیں۔ یہیں پر وہ کھیتی کا کام بھی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے کھیتی کرنے کے بعد تھک کر بیٹھے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں وہ پوری طرح سے مٹی مین لپٹے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اپنی تصویر شیئر کرکے سلمان خان نے سبھی کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا- ’کسانوں کا احترام کرو’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 20, 2020 06:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading