உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان نے کی شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی تعریف، میوزک ویڈیو شیئر کرکے کہی یہ بات

    سلمان خان نے کی شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی تعریف

    سلمان خان نے کی شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی تعریف

    سلمان خان (Salman Khan) نے شویتا تیواری (Shweta Tiwari) کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) کی تعریف کرتے ہوئے ان کا میوزک ویڈیو ’بجلی-بجلی‘ شیئر کیا ہے۔ میوزک ویڈیو میں پلک تیواری نے ہارڈی سندھو (Harrdy Sandhu) کے ساتھ غضب کی پرفارمنس دی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: شویتا تیواری (Shweta Tiwari) کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) کا ایک نیا میوزک ویڈیو ’بجلی بجلی (Bijlee Bijlee)‘ ریلیز ہوا ہے، جس میں ان کے لُک اور انداز کا ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ اب سلمان خان (Salman Khan) نے پلک تیواری کی تعریف کرتے ہوئے ان کا میوزک ویڈیو ’بجلی-بجلی‘ شیئر کیا ہے۔ میوزک ویڈیو میں پلک تیواری نے ہارڈی سندھو (Harrdy Sandhu) کے ساتھ غضب کی پرفارمنس دی ہے۔

      سلمان خان نے انسٹا گرام پر نئے ’بجلی بجلی‘ کا ویڈیو ٹیزر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پلک تیواری اور ہارڈی سندھو کو مبارکباد دی ہیں۔ بھائی جان نے تعریف کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’اس زبردست گانے کے لئے پلک اور ہارڈی کو مبارکباد‘۔ سلمان خان نے یہ ویڈیو ٹیزر تقریباً 4 دن پہلے شیئر کیا تھا، جس پر 32 لاکھ سے زیادہ وویوز آگئے ہیں۔

      پلک تیواری خوبصورتی کے معاملے میں کہیں سے بھی شویتا تیواری سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی بولڈ اور خوبصورت اداوں سے ہر کسی کا دل جیت لیا ہے۔ وہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی سرخیوں میں آگئی ہیں۔ وہ اپنی ماں شویتا تیواری کی طرح مشہور ہونا چاہتی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)






      واضح رہے کہ گانے ’بجلی-بجلی’ پر ہارڈی نے پلک کے ساتھ نہ صرف پرفارم کیا ہے، بلکہ اسے گایا بھی ہے۔ یہ گانا 30 اکتوبر کو ریلیز ہوا تھا، تب سے یہ گانا نوجوانوں کے درمیان چھایا ہوا ہے۔ میوزک ویڈیو میں پلک تیواری الگ لگ لُک میں نظر آرہی ہیں۔ پلک تیواری اپنی ماں شویتا تیواری کے کافی قریب ہیں۔ وہ فلم ’روزی: دی سیفران چیپٹر‘ (Rosie: The Saffron Chapter) سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، جو آئندہ سال 14 جنوری 2022 کو سنیما گھروں میں دستک دے گی۔ فلم کی کہانی ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: