உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Khan نے یولیا ونتور کا نیا گانا ’ڈیزائنر لہنگا‘ کیا پروموٹ، کہی یہ بات

    سلمان خان نے یولیا ونتور کے گانے کو کیا پروموٹ۔

    سلمان خان نے یولیا ونتور کے گانے کو کیا پروموٹ۔

    اس گانے کے بارے میں یولیا ونتور نے بتایا تھا، ’میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ بھی کام کر رہی ہوں۔ ہم نے اپنا پہلا گانا کچھ دیر پہلے ریکارڈ کیا تھا جو میرا پہلا سنگل تھا۔ ایک ساتھ ایک گانا ریکارڈ کر رہی ہوں۔

    • Share this:
      ممبئی: سلمان خان نے اپنی رومرڈ گرل فرینڈ یولیا ونتور کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے 'ڈیزائنر لہنگا' کی سوشل میڈیا پر تشہیر کی ہے۔سلمان خان نے انسٹاگرام پر گانے کی تشہیر کی ہے۔ اس گانے کو ہمیش ریشمیا نے بنایا ہے جب کہ اس گانے کو یولیا ونتور نے آواز دی ہے۔ یہ دونوں کا دوسرا کولیبورویشن ہے۔ اس کے پہلے دونوں نے ’ایوری نائٹ اینڈ ڈے‘ بنایا تھا۔


      سلمان خان نے نہ صرف گانے کو پروموٹ کیا ہے بلکہ انہوں نے شائقین سے گانوں کو پیار دینے کے لئے بھی کہا ہے۔ سلمان خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، سوپر راک اسٹار ہمیش ریشمیا کی جانب سے بنایا گیا، شبیر احمد کی جانب سے لھا گیا اور یولیا ونتور کی جانب سے گایا گیا نیا گانا ڈیزائنر لہنگا آپ کے لئے پیش ہے۔ یہ بلاک باسٹر ہٹ ایلبم موڈ وتھ میلوڈی کا ہے۔ گانا ریلیز ہوگیا ہے۔ اسے ڈھیروں پیار دیجئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے گانے کی لنک بھی شیئر کی ہے۔ گانے کو برائیڈل اینتھم بنایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کبھی رشمی نے ماراتھاشہنازکوDesignerکپڑوں کے لئے طعنہ،ایکٹریس کی کامیابی نے دیا منہ توڑجواب

      یہ بھی پڑھیں:
      زینت امان نے کیاتھاShocking انکشاف،’انتقال کے بعد شوہر کا نہیں کرنے دیاآخری دیدار‘

      میں ہمیش ریشمیا کی مشکور ہوں
      اس گانے کے بارے میں یولیا ونتور نے بتایا تھا، ’میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ بھی کام کر رہی ہوں۔ ہم نے اپنا پہلا گانا کچھ دیر پہلے ریکارڈ کیا تھا جو میرا پہلا سنگل تھا۔ ایک ساتھ ایک گانا ریکارڈ کر رہی ہوں۔ میں ان کی مشکور ہوں، وہ ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے اور مجھے بہتر کرنے کی ترغیب دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: