اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سلمان خان کے شو ’بگ باس16‘ میں سُمبل توقیر وصول کرتی ہیں سب سے زیادہ فیس، جانیے اداکارہ کی فیس

    جانیے، بگ باس 16 کھلاڑیوں کی فیس۔

    جانیے، بگ باس 16 کھلاڑیوں کی فیس۔

    سلمان خان کے جیسا مشہور اسٹار شو کو ہوسٹ کرتا ہے تو شو میں چار چاند لگ جاتے ہیں لیکن کیا کبھی اس بات پر دھیان گیا ہے کہ بگ باس کے گھر میں تہلکہ مچانے والے کھلاڑیوں کو کتنی فیس ملتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی انڈسٹری پر بگ باس 16 کا ایک الگ ہی کریز ہے۔ اس بہترین ریالٹی شو کو پسند کرنے والے اسے بہت ہی شوق کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس کے ساتھ جب سلمان خان کے جیسا مشہور اسٹار شو کو ہوسٹ کرتا ہے تو شو میں چار چاند لگ جاتے ہیں لیکن کیا کبھی اس بات پر دھیان گیا ہے کہ بگ باس کے گھر میں تہلکہ مچانے والے کھلاڑیوں کو کتنی فیس ملتی ہے۔

      ٹینا دتہ
      مشہور ٹی وی اداکارہ ٹینا دتہ کا نام بگ باس 16 کے سب سے زیادہ پیسہ لینے والے کھلاڑیوں میں لیا جات اہے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ اداکارہ ہر ہفتے آٹھ سے نو لاکھ روپے چارج کرتی ہیں۔

      نمرت کور اہلووالیہ
      نمرت کور اہلووالیہ کو ٹی وی کے پردے پر چھوٹی سردارنی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شاندار اداکارہ آٹھ لاکھ روپے ہر ہفتے وصول کرتی ہیں۔

      سُمبل توقیر خان
      بگ باس 16 کے گھر اائے دن دھمال مچانے والی سُمبل توقیر خان بھی بگ باس کے گھر میں الگ ہی دھمال مچاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ سُمبل کو ہر ہفتے 12 لاکھ روپے ملتے ہیں جو کہ بگ باس 16 کے گھر کے تمام کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں۔

      ایم سی اسٹین
      گلیمر ورلڈ کے مشہور ریپر ایم سی اسٹین بگ باس کے گھر میں خوب دھمال مچاتے ہیں اور وہ 7 لاکھ روپے کی بھاری فیس لیتے ہیں۔

      پرینکا چاہر چودھری اور انکیت گُپتا
      انٹرٹنمنٹ کی دنیا کی مشہور جوڑی پرینکا چاہر چودھری اور انکیت گپتا ہر ہفتے پانچ اور سات لاکھ روپے چارج کرتے ہیں۔

      عبدوالروزق
      بگ باس 16 میں اپنا الگ ہی رنگ دکھانے والے عبدو روزق کو اس شو کے ذریعے ایک نیا موقع ملا ہے اور انہیں ہر ہفتے کے لیے تین سے چار لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      ساجد خان اور شیو ٹھاکرے
      ساجد خان اور شیوٹھاکرے کو بگ باس 16 کے گھر میں شائقین کو تفریح پہنچانے کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے ملتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: