سوپر اسٹار سلمان خان ان دنوں ریالیٹی شو بگ باس کے 16ویں سیزن کو لے کر مصروف ہیں۔ اس شو کے ویکینڈ کا وار میں کاجول اپنی آنے والی فلم سلام وینکی کو پروموٹ کرتی نظر آئیں۔ اس دوران فلم کی ڈائریکٹر ریوتی بھی موجود رہیں۔ بگ باس کے اسٹیج پر سلمان اور ریوتی کو ایک ساتھ دیکھ کر فینس کافی پرجوش نظر آئے۔
اب خبر ہے کہ سلمان خان اور ریوتی 32 سال بعد فلم ٹائیگر3 میں اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں ستارے سال 1991 میں فلم لو میں اسکرین شیئر کرچکے ہیں۔ اس فلم کا گانا ’ساتھیا تونے کیا کیا‘ آج بھی لوگوں کے ذہن میں ہے۔ سلمان اور ریوتی نے بگ باس میں خود کنفرم کیا ہے کہ وہ دونوں ٹائیگر3 میں نظر آئیں گے۔ حالانکہ، ریوتی کا رول کیا ہوگا اس کے بارے میں ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔
دیوالی پر ریلیز ہوگی فلم سلمان خان کی ٹائیگر3 کا ڈائریکشن منیش شرما کررہے ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو، اس فلم میں عمران ہاشمی ویلین کے رول میں نظر آئیں گے۔ وہیں، کہا یہ بھی جارہا ہے کہ شاہ رخ خان بھی اس مووی میں اسپیشل کردار ادا کریں گے۔ ٹائیگر3 کی ریلیز ڈیٹ پہلے عید، 2023 طئے کی گئی تھی لیکن کچھ وقت پہلے ہی میکرس نے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب یہ سال 2023 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں دستک دے گی۔ اسے ہندی کے علاوہ تمل اور تلگو زبان میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔