உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وجئے دشمی کے موقع پر فینس کو سلمان خان نے دیا سرپرائز، شیئر کیا آنے والی فلم کا نیا لُک

    وجئے دشمی کے موقع پر فینس کو سلمان خان نے دیا سرپرائز، شیئر کیا آنے والی فلم کا نیا لُک

    وجئے دشمی کے موقع پر فینس کو سلمان خان نے دیا سرپرائز، شیئر کیا آنے والی فلم کا نیا لُک

    سلمان خان کی فلم کا ٹیزر ریلیز ہوچکا ہے۔ جس میں سلمان خان رف اینڈ ٹف لُک میں نظر آئے ہیں۔ ٹیزر میں سلمان خان لداخ وادی میں ایک کروزر موٹرسائیکل کو چلاتے ہوئے نظر آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان نے وجئے دشمی کے موقع پر اپنے فینس کو سرپرائز دے دیا ہے۔ سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا لُک شیئر کیا ہے۔ تصویر میں سلمان خان ہمیشہ کی طرح بے حد خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ فینس کو ان کا یہ انداز کافی پسند آرہا ہے۔ حالانکہ سلمان خان اکثر اپنے سوشل میڈیا پر فلم سے جڑی اپ ڈیٹ دیتے رہتے ہیں۔

      چھوٹے بالوں میں نظر آئے سلمان خان
      سلمان نے پوسٹ کے ساتھ لکھا، ’وہ تھا کسی کا بھائی، یہ ہے کسی کی جان۔‘ بلیک اینڈ وہائٹ سوٹ میں سلمان خان شاندار لگ رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ان کا کالا چشمہ ان کی پرسنالٹی میں چار چاند لگا رہا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے سلمان نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا تھا جس میں ان کے لمبے بال تھے۔ لیکن ایکٹر کے اس لُک میں ان کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ سلمان کے دونوں لُکس فینس کو کافی پسند آئے۔ سلمان کے پوسٹ پر ابھی تک 13 لاکھ لائیکس اور 28 ہزار سے زائد کمنٹس آچکے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)





      بتادیں کہ لمبے انتظار کے بعد سلمان خان کسی کا بھائی کسی کی جان فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کی یہ فلم ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ، رومانس اور زبردست میوزک سے بھری ہوئی ہے۔ ایسے میں فینس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فریڈم فائٹربن کرOTTپرسارہ علی خان مچائیں گی دھمال،ورون دھون نے انوکھے انداز میں کیا اعلان

      یہ بھی پڑھیں:
      پویترا پونیا-اعجاز خان نے کرلی منگنی، انگیجمنٹ رِنگ فلانٹ کرتی نظرآئی اداکارہ

      رف اینڈ ٹف لُک میں نظر آئے سلمان
      سلمان خان کی فلم کا ٹیزر ریلیز ہوچکا ہے۔ جس میں سلمان خان رف اینڈ ٹف لُک میں نظر آئے ہیں۔ ٹیزر میں سلمان خان لداخ وادی میں ایک کروزر موٹرسائیکل کو چلاتے ہوئے نظر آئے۔ اداکار نے براون کلر کی شرٹ اور بلو ڈینم جینس پہنی ہوئی تھی۔ ٹریڈمارک سن گلاسس کے ساتھ ان کے لمبے بالوں والے لُک اور پہاڑی ہوا نے اس سوپر اسٹار کے لُک کو اور بھی زبردست بنادیا ہے۔ ٹیزر کو فینس نے کافی پسند کیا تھا۔ ریلیز ہوتے ہی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ فینس جم کر یہ ٹیزر شیئر کررہے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: