உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jawan:سلمان خان نے شیئر کیا شاہ رُخ خان کی فلم’جوان‘کا ٹیزر، کہا’بھائی ریڈی ہیں‘

    شاہ رُخ کی فلم جوان کا ٹیزر سلمان خان نے شیئر کرتے ہوئے کہی یہ بات۔

    شاہ رُخ کی فلم جوان کا ٹیزر سلمان خان نے شیئر کرتے ہوئے کہی یہ بات۔

    Salman Khan Shares Jawan Teaser:معلوم ہو کہ شاہ رخ خان کی اس فلم کا ڈائریکشن ایٹلی کمار نے کیا ہے۔ اس کے علاوہ، فلم جوان 2 جون 2023 کو سینما گھروں میں شاہ رخ خان کی دھماکہ دار واپسی کی گواہ بنے گی۔

    • Share this:
      Salman Khan Shares Jawan Teaser: بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan)نے اپنی آنے والی فلم جوان (Jawan) کا دھماکہ دار ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔ لمبے عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے شاہ رخ نے اپنے مداحوں کو جوان کے طور پر تحفہ دیا ہے۔ ایسے میں شاہ رخ کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے سوپر اسٹار اداکار سلمان خان نے بغیر کسی دیری کے کنگ خان کی آنے والی فلم جوان کا ٹیزر شیئر کرکے دوستی کی مثال قائم کی ہے۔

      سلمان نے بولا ہے میرے جوان بھائی ریڈی ہیں
      بالی ووڈ میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کی دوستی کے چرچے سبھی کو پتہ ہیں۔ اکثر شاہ رخ خان اور سلمان اپنی دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فل سپورٹ کرتے ہیں۔ اسی بنیاد پر جیسے ہی شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم جوان کا اعلان کیا، اس کے فوراً بعد سلمان خان نے ان کی اس فلم کا ٹیزر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’میرا جوان بھائی ریڈی ہے۔‘ سلمان خان کے ذریعے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے جوان کے ٹیزر کو اب تک سات لاکھ تراسی ہزار سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ، مداح سلمان خان کی پوسٹ کو زبردست پسند اور اس پر کمنٹس کر رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)





      جوان سے شاہ رخ خان کی دھماکہ دار واپسی
      سال 2018 میں شاہ رخ خان آخری مرتبہ فلم زیرو کے ذریعے بڑے پردے پر نظر آئے تھے۔ ایسے میں شاہ رخ خان تقریباً 4 سال بعد بالی ووڈ باکس آفس پر دھماکہ دار واپسی کے لیے تیار ہیں۔ شاہ رخ کی فلم جوان کا ٹیزر دیکھنے میں بے حد دلچسپ ہے۔ ٹیزر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنے چہرے پر پٹی باندھے ہوئے ہیں اور بندوقوں، ہتھیاروں سے بھری فیکٹری میں بیٹھے ریڈی بول رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sunny Leone Video:ڈاکٹر بن کر سنی لیون نے کیا علاج تو زخمی شخص کی نکل پڑی چیخ

      یہ بھی پڑھیں:
      Ashram3 Anurita Jha Bold Scene:آشرم3میں بولڈ سین کرنے کیلئے ایکٹریس نے والدسے مانگی اجازت

      معلوم ہو کہ شاہ رخ خان کی اس فلم کا ڈائریکشن ایٹلی کمار نے کیا ہے۔ اس کے علاوہ، فلم جوان 2 جون 2023 کو سینما گھروں میں شاہ رخ خان کی دھماکہ دار واپسی کی گواہ بنے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: