உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big Boss 15 Premiere: شو کا کاونٹ ڈاون شروع، کنٹسٹنٹ کا استقبال کرنے کے لئے ‘Tiger is Back’

    Big Boss 15 Premiere: شو کا کاونٹ ڈاون شروع، کنٹسٹنٹ کا استقبال کرنے کے لئے ‘Tiger is Back’

    Big Boss 15 Premiere: شو کا کاونٹ ڈاون شروع، کنٹسٹنٹ کا استقبال کرنے کے لئے ‘Tiger is Back’

    سلمان خان (Salman Khan) ’بگ باس 15‘ (Bigg Boss 15) کے کنٹسٹنٹ کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ شو کا گرینڈ پریمیئر ہونے والا ہے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ پھر بھائی جان آرہے ہیں ’بگ باس ‘15 کی جنگلی پلٹن کو لے کر آپ سے ملنے۔

    • Share this:
      ممبئی: ٹیلی ویژن کا سب سے پاپولر ریئلٹی شو ’بگ باس کے سیزن 15 (Bigg Boss 15) کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ شو شروع ہونے میں اب صرف ایک دن رہ گیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کنٹسٹنٹ گھر کے اندر قید کر دیئے جائیں گے، ان کا باہری دنیا سے کوئی ناطہ نہیں رہے گا۔ اس درمیان شو سے متعلق پروموز ناظرین کی ایکسائٹمنٹ بڑھاتے جا رہ ےہیں۔ جنگل تھیم پر آںے والے بگ باس کے اس سیزن کا ایک پرومو سامنے آیا ہے، جس میں سلمان خان (Salman Khan) کنٹسٹنٹ کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ جنگل کی تھیم والے گھر میں کنٹسٹنٹ رہنے والے ہیں۔

      2 اکتوبر یعنی ہفتہ کی شب رات ساڑھے 9 بجے ’بگ باس 15‘ (Bigg Boss 15) کا پریمیئر دھماکہ دار انداز میں شو کے ہوسٹ سلمان خان کرنے والے ہیں۔ اس کی ایک جھلک پرومو سے مل رہی ہے۔ شو میں سلمان خان ’ڈانس دیوانے‘ کے کنٹسٹنٹ امن یعنی چھوٹا چچجی، گنجن، سومانش ڈانگوال اور سہیل خان یعنی سلطان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘کنٹسٹ کا جنگل میں استقبال کرنے آگیا ‘بی بی 15‘ کا ٹائیگر، کیا آپ ایکسائیٹیڈ ہیں دیکھنے کے لئے کہ کن جنگل کے باشندوں کو ساتھ لے کر آئے ہیں؟ دیکھئے ’بگ باس 15‘ گرینڈ پریمیئر کل رات 9 بجکر 30 منٹ پر‘۔

       





      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)






      اس کے ساتھ ہی سلمان خان کا ایک پوسٹر کلرس کے انسٹا گرام پر شیئر کرکے لکھا گیا ہے، ’بس 24 گھنٹوں کی ہی بات، پھر آرہے ہیں بھائی جان، بی بی 15 کی جنگی پلٹن کو لے کر آپ سے ملنے‘۔

      (تصویر کریڈٹ: colorstv/Instagram)


      سلمان خان کہہ چکے ہیں کہ ’جنگل میں منگل یا جنگل میں دنگل۔ میں اسمائل کرتے ہوئے چہروں کو دیکھنا چاہتا ہوں۔ لمٹ میں جھگڑا، کچھ رومانس اور گیم جیتنے کی کوشش دیکھنا چاہتا ہوں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: