உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Khan Airport Look:دبئی سے سلمان خان کی گھر واپسی، ممبئی ایئرپورٹ پر سخت سیکورٹی میں نظر آئے بھائی جان

    دبئی سے واپس لوٹے سلمان خان کے اطراف نظر آئی انتہائی سخت سیکورٹی۔

    دبئی سے واپس لوٹے سلمان خان کے اطراف نظر آئی انتہائی سخت سیکورٹی۔

    Salman Khan Airport Look: سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ حال ہی میں اپنی فلم 'ٹائیگر 3' اور 'بھائی جان' کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ کترینہ کیف 'ٹائیگر 3' میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اداکار تیلگو فلم 'گاڈ فادر' میں کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔

    • Share this:
      Salman Khan Airport Look:دبئی سے چھٹیاں گزارنے کے بعد سلمان خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہیں ہفتہ کی صبح ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اداکار کے ساتھ ان کے قابل اعتماد باڈی گارڈ شیرا اور کچھ پولیس افسران بھی تھے۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ سلمان خان ایئرپورٹ پر ڈیشنگ لُک میں نظر آئے۔ گرے شرٹ اور بلیک ڈینم میں وہ اپنے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہے تھے۔

      ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حال ہی میں بندوق کا لائسنس بھی دیا تھا۔ ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے ایک بیان میں کہا، “اداکار سلمان خان کو حال ہی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے دفاع کے لیے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔ انہیں بندوق کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ ان دنوں سلمان خان کی سکیورٹی بہت سخت ہو گئی ہے۔ ان کی گاڑی کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ اب بھائی جان بلٹ فروٹ سفید رنگ کی کار میں سفر کرتے ہیں۔

      بھائی جان نے دبئی سے کی گھر واپسی
      سلمان خان کی ایک روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ دبئی کے مال میں گھومتے نظر آئے تھے۔ سلمان کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انہیں جان کا خطرہ ہے لیکن ممبئی ایئرپورٹ پر انہیں پوری سیکیورٹی میں دیکھا گیا۔


      یہ بھی پڑھیں:

      Amjad Khanکوسلمان خان کے والدکے کہنے پرملا تھا’گبرسنگھ‘کا رول، راتوں رات بنے گئے تھے اسٹار

      یہ بھی پڑھیں:
      Zibah:ہیلی شاہ کی فلم’ذبح‘آسکر کے لئے ہوئی کوالیفائی،کہا-ہم نے تصور بھی ۔۔۔

      سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ حال ہی میں اپنی فلم 'ٹائیگر 3' اور 'بھائی جان' کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ کترینہ کیف 'ٹائیگر 3' میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اداکار تیلگو فلم 'گاڈ فادر' میں کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ سلمان شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' میں بھی مہمان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سلمان خان نہ صرف فلم بھائی جان میں کام کریں گے بلکہ وہ بطور پروڈیوسر اس فلم کی کمان بھی سنبھالیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: