سلمان خان کو ہوا ڈینگیو، بگ باس کو نہیں کرپائیں گے ہوسٹ! یہ اسٹار کریں گے میزبانی
سلمان خان کو ہوا ڈینگیو، بگ باس کو نہیں کرپائیں گے ہوسٹ! یہ اسٹار کریں گے میزبانی
بگ باس اور سلمان کا رشتہ بہت گہرا ہے، عالم یہ ہے کہ شائقین سلمان کے علاوہ کسی اور کو یہ شو ہوسٹ کرتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے، لیکن اب لگتا ہے کہ بھائی جان کچھ وقت بگ باس کا یہ سیزن ہوسٹ نہیں کرپائیں گے۔
فلم انڈسٹری کے بھائی جان یعنی سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی ریالیٹی شو بگ باس 16 ہوسٹ کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ بگ باس اور سلمان کا رشتہ بہت گہرا ہے، عالم یہ ہے کہ شائقین سلمان کے علاوہ کسی اور کو یہ شو ہوسٹ کرتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے، لیکن اب لگتا ہے کہ بھائی جان کچھ وقت بگ باس کا یہ سیزن ہوسٹ نہیں کرپائیں گے۔ خبر ہے کہ سلمان خان کو ڈینگیو ہو گیا ہے جس وجہ سے وہ کچھ ہفتوں کے لیے بگ باس ہوسٹ نہیں کریں گے۔
کون ہوسٹ کرے گا بگ باس 16۔۔۔ ای ٹائمس کی خبر کے مطابق سلمان خان کو ڈینگیو ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اگلے کچھ ہفتوں تک بگ باس ہوسٹ نہیں کرپائیں گے۔ ایسے میں اب انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر یہ کمان سنبھالیں گے۔ ویسے گزتہ دنوں یہ خبر آئی بھی تھی کہ اس ویکینڈ سلمان خان نہیں بلکہ کرن جوہر جمعہ کو شو ہوسٹ کرسکتے ہیں۔ لیکن تب اس کے پیچھے کی وجہ سے سمجھ نہیں آئی تھی۔ اب یہ مانا جاسکتا ہے کہ کرن کے شو ہوسٹ کرنے کے پیچھے وجہ سلمان خان کی طبیعت خراب ہونا ہے۔
پہلے بھی بگ باس ہوسٹ کرچکے ہیں کرن۔۔۔ آپ کو بتادیں کہ کرن جوہر پہلے بھی بگ باس ہوسٹ کرچکے ہیں لیکن تب بگ باس ٹی وی پر نہیں او ٹی ٹی پر ٹیلیکاسٹ ہوا تھا۔ سال 2021 میں کرن جوہر بگ باس او ٹی ٹی ہوسٹ کرتے نظر آئے تھے۔ حال ہی میں کرن جوہر اپنے شو کافی ود کرن سیزن 7 کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہے ہیں۔وہیں بات کریں سلمان خان کے ورک فرنٹ کی تو بھائی جان ان دنوں اپنے آنے والی فلم ٹائیگر 3 اور ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔