ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کورونا مریضوں کی مدد کےلیے پیش پیش، مفت فراہم کریں گے آکسیجن کنسنٹریٹرز

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان (Bollywood superstar Salman Khan) ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹرز مفت مہیا کرارہے ہیں۔ ان کی جانب سے 19 مئی 2021 کو 650 آکسیجن کنسنٹریٹرز کی کھیپ ممبئی پہنچی ہے۔ وہ ان مریضوں کو مفت فراہم کیے جائیں گے، جو کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

  • Share this:
سلمان خان کورونا مریضوں کی مدد کےلیے پیش پیش، مفت فراہم کریں گے آکسیجن کنسنٹریٹرز
اداکار سلمان خان

سن 2020 میں مرکزی حکومت کی طرف سے عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کے ضمن میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے کئی غیر سرکاری تنظیمیں اور افراد اپنے اپنے طور پر لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ جن میں مشہور شخصیات اور فلمی اداکار بھی شامل ہیں۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان (Bollywood superstar Salman Khan) ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹرز مفت مہیا کرارہے ہیں۔ ان کی جانب سے 19 مئی 2021 کو 650 آکسیجن کنسنٹریٹرز کی کھیپ ممبئی پہنچی ہے۔ وہ ان مریضوں کو مفت فراہم کیے جائیں گے، جو کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

سلمان خان نے اس اقدام کے لئے تین بار رہ چکے ایم ایل اے بابا صدیق (MLA Baba Siddique) اور ان کے بیٹے ذیشان صدیقی (Zeeshan Siddiqui) کے ساتھ شراکت کی ہے۔اے بی پی نیوز اس موقع پر موجود تھا جہاں ایک گاڑی سے آکسیجن کنسنٹریٹرز کی ایک قسط لی گئی تھی۔ بابا صدیق اور ذیشان نے اس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس بارے میں بات کی کہ انہوں نے کس طرح کووڈ-19 مریضوں کی مدد کے لئے سلمان خان کے ساتھ تیاری کی ہے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)





انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے ممبئی کے ضرورت مند مریضوں تک آکسیجن کی فراہمی کے لیے اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ہم لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بھی ان کا استعمال کریں گے۔ اگر ضرورت پیش آتی ہے تو ہم گوا، بہار جیسی ریاستوں کو بغیر کسی معاوضہ کے آکسیجن کنسنٹریٹرز فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آکسیجن کنسنٹریٹرز مختلف ممالک جیسے پولینڈ، دبئی اور یوکے سے حاصل کیے گئے ہیں۔سلمان خان نے ایک ہیلپ لائن نمبر (8451869785) شیئر کیا ہے ، جس کا استعمال مفت میں آکسیجن کنسنٹریٹرز حاصل کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔

کانگریس کے ایم ایل اے ذیشان صدیقی نے کہا کہ "یہ آکسیجن کنسنٹریٹرز مختلف سائز اور سہولیات کے حامل ہیں۔ گنجائش دو لیٹر سے 9 لیٹر تک ہے۔ انہیں کووڈ مریضوں کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق فراہم کیا جائے گا‘‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 20, 2021 10:53 AM IST