ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے بہترین اداکاری کے ذریعہ فلمی دنیا میں قائم کی اپنی ایک علاحدہ شناخت

ممبئی:بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام ان اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے ڈھائی دہائی سے اپنی بہترین اداکاری کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 27, 2015 01:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سلمان خان نے بہترین اداکاری کے ذریعہ فلمی دنیا میں قائم کی اپنی ایک علاحدہ شناخت
ممبئی:بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام ان اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے ڈھائی دہائی سے اپنی بہترین اداکاری کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔

ممبئی:بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام ان اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے ڈھائی دہائی سے اپنی بہترین اداکاری کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔


سلمان خا کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے 25برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہےلیکن اس کے بعد بھی وہ ہر فلم میں اداکاری کے اپنے معیار کو اور اونچا کرتے جاتے ہیں اور کام کے لئے ان کی دلچسپی آج بھی برقرار ہے۔ 27دسمبر 1965میں ممبئی میں پیدا ہونے والے سلمان خان کا اصل نام عبدل راشد سلیم خان ہے ۔ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے مشہور اسکرپٹ رائٹر اور مکالمہ نگار ہیں۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سلمان خان کی دلچسپی بھی فلموں کی طرف ہوگئی اور وہ بھی اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔


سلمان خان نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات 1988میں ریلیز ہوئی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی ‘‘سے کی تھی ۔اس فلم میں سلمان نے ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا ۔اس کےبعد انہیں 1989میں راج شری بینر کے تحت بننے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘میں کام کرنے کا موقع ملا۔اس فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا ۔


سورج بڑجاتیہ کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی سلمان کو اس کے لئے فلم فیئر کے بہترین میل ڈیبیو اداکار کے ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔فلم میں نے پیار کیا کی کامیابی کے بعد سلمان ناظرین کےسامنے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے۔


سال 1991میں ریلیز ہوئی فلم سنم بے وفا سلمان خان کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔اسی سال سلمان خان کی فلم ساجن بھی ریلیز ہوئی۔اس فلم میں سلمان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ بھی کافی پسند کی گئی۔


سال 1994میں راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان کی اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔اس فلم سے پہلے ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ صرف رومانیہ اداکاری ہی کر سکتے ہیں لیکن سلمان خان نے عامر خان کے ساتھ ملکر اپنی مزاحیہ اداکاری کا بھی لوہامنوالیا۔اسی سال سلمان کو ایک بار پھر راجشری بینر کے تحت بنی فلم ہم آپ کے ہیں کون میں کام کرنے کا موقع ملا۔یہ ایک گھریلو فلم تھی جس نے کامیابی کا اتنا اونچا معیار بنایا کہ آل ٹائم ہٹس میں شمارہوگئی۔


اس کے بعد سلمان نے بہت سی کامیاب فلمی کیں جس میں جڑوا،پیار کیاتو ڈرنا کیاان کی مزاحیہ اداکاری کی مثال ہیں۔ 1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی فلم ہم دل د ےچکے صنم نے کامیابی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئے۔اس فلم میں سلمان کی جوڑی ایشوریا رائے کے ساتھ بہت پسندکی گئی تھی۔اس فلم میں سلمان کی اداکاری کی بہت ستائش کی گئی۔


سال 2003میں تیرے نام بھی سلمان کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔میں نے پیار کیوں کیا،نو اینٹری،پارٹنر،باغباں،وانٹٖٖڈ،دبنگ ،ایک تھا ٹائیگر، وغیرہ تمام فلمیں سلمان کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔


رواں سال پریم رتن دھن پایو بھی سلمان خان کی سپر ہٹ فلم تھی اور آئندہ برس فلم سلطان کے آنے کے امکان ہیں۔

First published: Dec 27, 2015 01:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading