உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے انتقال پرسلمان خان نےکیا ٹوئٹ، کہا- ’تم بہت جلدی چلے گئے... یاد آو گے‘

    سدھارتھ شکلا کے انتقال پرسلمان خان نےکیا ٹوئٹ، کہا- ’تم بہت جلدی چلے گئے... یاد آو گے‘

    سدھارتھ شکلا کے انتقال پرسلمان خان نےکیا ٹوئٹ، کہا- ’تم بہت جلدی چلے گئے... یاد آو گے‘

    انڈسٹری سے شخصیات مسلسل آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ بگ باس کے ہوسٹ اور بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان (Salman Khan) بھی سدھارتھ شکلا کے اتنی جلدی چلے جانے پر حیران ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: دو ستمبر وہ تاریخ ہے، جسے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے اہل خانہ اور مداح شاید ہی کبھی بھول پائیں گے۔ سدھارتھ شکلا 40 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ کون جانتا تھا کہ لوگوں کے چہروں پر مسکان لانے والا اداکار آنکھوں کو یوں نم کرجائے گا۔ کپور اسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ انڈسٹری سے سیلبس مسلسل آنجہانی اداکار کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ بگ باس کے ہوسٹ اور بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان (Salman Khan) بھی سدھارتھ شکلا کے اتنی جلدی چلے جانے پر حیران ہیں۔

      سلمان خان (Salman Khan) نے ایک ٹوئٹ کرکے سدھارتھ شکلا (Salman Khan) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ابھی کچھ دیر پہلے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا اور لکھا- بہت جلدی چلا گیا سدھارتھ... تم یاد آو گے۔ فیملی کے تئ(Sidharth Shukla)یں اظہار ہمدردی...‘۔ خدا ان کی آتما کو شانتی دے‘۔



      بگ باس سیزن -13 کے دوران سدھارتھ شکلا سے سلمان خان کی ملاقات ہوئی تھی۔ تب سلمان خان سے انہیں کئی بار ان کے ہائیپر ہوجانے کو لیک ڈانٹ پڑتی تھی، لیکن ویکینڈ کے وار میں کئی بار سلمان خان اس بات کو بھی قبول کرچکے تھے کہ شو میں ہر کوئی سدھارتھ شکلا کو لے کر اپنا گیم کھیل رہے ہیں۔

      سدھارتھ ملہوترا کے ٹیمپر ایشوز کو لے کر سلمان خان نے کئی بار سدھارتھ ملہوترا کو مشورہ بھی دیا تھا۔ ایک بار تو سلمان خان نے سدھارتھ ملہوترا کو غصہ کنٹرول کرنے کے ٹپس بھی دیئے تھے۔ سلمان خان کا سدھارتھ شکلا کے ساتھ خاص بانڈ شو میں دیکھنے کو ملا تھا۔ سلمان خان کبھی انہیں ڈانٹتے تو کبھی مستی اور مذاق کرتے۔

      بگ باس-13 کے دوران سلمان خان کو سوشل میڈیا پر یہ کہہ کر بھی ٹرول کیا گیا تھا کہ وہ سدھارتھ شکلا کی حمایت کرتے ہیں۔ حالانکہ وجہ کچھ بھی ہو، لیکن اس میں کوئی خدشہ نہیں ہے کہ لوگوں کے پیار اور ان کی اچھی گیم پلان نے انہیں بگ باس-13 کا ونر بنایا۔

      وائیکام 18 نے کیا غم کا اظہار

      اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال پر وائیکام 18 نے غم کا اظہار کیا ہے۔ وائیکام 18 کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے فیملی ممبر سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے غمزدہ ہیں۔ وہ کافی یاد آئیں گے اور ان کا انتقال ہمارے لئے اور پوری انڈسٹری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمارے خیالات، دعائیں اور مدد ان کے اہل خانہ، دوستوں اور فینس کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: