سلمان خان بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کے ساتھ کرنا چاہتے تھے شادی، مانگا تھا ہاتھ لیکن ...
بالی ووڈ (Bollywood) کے بھائی جان یعنی سلمان خان (Salman Khan) کی شادی کب ہوگی ، یہ کوئی نہیں جانتا ۔ فلمی دنیا میں کئی اداکاراوں کے ساتھ ان کے رشتے کو لے کر کافی باتیں ہوئیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 07, 2021 06:46 PM IST

بالی ووڈ (Bollywood) کے بھائی جان یعنی سلمان خان (Salman Khan) کی شادی کب ہوگی ، یہ کوئی نہیں جانتا ۔ فلمی دنیا میں کئی اداکاراوں کے ساتھ ان کے رشتے کو لے کر کافی باتیں ہوئیں ۔
بالی ووڈ (Bollywood) کے بھائی جان یعنی سلمان خان (Salman Khan) کی شادی کب ہوگی ، یہ کوئی نہیں جانتا ۔ فلمی دنیا میں کئی اداکاراوں کے ساتھ ان کے رشتے کو لے کر کافی باتیں ہوئیں ۔ سنگیتا بجلانی ، سومی علی ، ایشوریہ رائے اور کٹرینہ کیف کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں کافی موضوع بحث بنیں ، لیکن بات شادی تک کبھی نہیں پہنچ سکی ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جو سلمان آج اپنی شای کی بات کو لے کر کچھ نہیں بولتے ، لیکن وہ سال ۱۹۹۰ میں ایک اداکارہ کے ساتھ سات پھیرے لے کر گھر بسانا چاہتے تھے ، مگر ایسا نہ ہوسکا ۔
ایک زمانہ میں قیامت گرل کے نام سے بالی ووڈ میں مشہور جوہی چاولہ (Juhi Chawla) کے سلمان خان بہت بڑے فین تھے اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے ۔ اس دور میں جوہی چاولہ ایک بڑی اسٹار تھیں ۔ ایک کے بعد ایک ان کی ہٹ فلمیں باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنا رہی تھیں ، لیکن سلمان ان دنوں اتنے مشہور نہیں تھے ۔
سلمان کبھی جوہی سے شای کرنا چاہتے تھے اور اس کیلئے ان کے والد سے ہاتھ مانگنے بھی گئے تھے ۔ یہ بات خود سلمان خان نے اپنے چیٹ شو میں بتائی تھی ۔ سلمان خان نے بتایا تھا کہ جوہی بہت سویٹ اور بہت پیاری ہیں ۔ میں نے ان کے والد سے پوچھا بھی تھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے ؟ لیکن انہوں نے منع کردیا ۔ شاید انہیں میں پسند نہیں آیا ۔ معلوم نہیں کیا چاہئے تھا ان کو ، میں جوہی کیلئے انہیں موزوں نہیں لگا تھا ؟ ۔
