உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف کے یوم پیدائش پر سلمان خان نے خاص طریقے سے پیش کی نیک خواہشات، شیئر کی تصویر

    کٹرینہ کیف کے یوم پیدائش پر سلمان خان نے خاص طریقے سے پیش کی نیک خواہشات، شیئر کی تصویر

    کٹرینہ کیف کے یوم پیدائش پر سبھی کو سلمان خان (Salman Khan) کی نیک خواہشات کا انتظار تھا۔ اب سلمان خان نے بھی کٹرینہ کیف کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نیک خواہشات پیش کردی ہے۔ انہوں نے بے حد خاص انداز میں کٹرینہ کیف کو یوم پیدائش کی بے حد خاص نیک خواہشات بھیجی ہے۔

    • Share this:
    ممبئی: بالی ووڈ (Bollywood) اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) آج یعنی 16 جولائی کو اپنا 37 واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ کٹرینہ کے یوم پیدائش کے موقع پر صبح سے ہی ان کے مداح اور دوستوں کی نیک خواہشات کا سلسلہ سوشل میڈیا (Social Media) پر جاری تھا۔ کئی اہم اور مشہور شخصیات نے بھی انہیں نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وہیں سبھی کو سلمان خان (Salman Khan) کی نیک خواہشات کا انتظار تھا۔ لوگوں کے انتظار کے دوران ہی سلمان خان نے بھی کٹرینہ کیف کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نیک خواہشات پیش کردی ہے۔ انہوں نے بے حد خاص انداز میں کٹرینہ کیف کو یوم پیدائش کی بےحد خاص نیک خواہشات بھیجی ہے۔ سلمان خان کے برتھ ڈے پوسٹ پر زبردست ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

    سلمان خان نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر کٹرینہ کیف کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو ان دونوں ایک فلم یاد آجائے گی۔ دراصل، سلمان خان نے کٹرینہ کیف کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات جس تصویر کے ساتھ پیش کی ہے، وہ دونوں بلاک بسٹر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے’ کے رومانٹنک گانے ’دل دیاں گلاں’ سے لی گئی ہے، جس میں کٹرینہ کیف پنک ڈریس میں بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں اور سلمان خان بھی بلیک سوٹ میں کچھ نہیں لگ رہے تھے۔ یہاں دیکھیں وہ تصویر اور سلمان خان کا خاص  برتھ ڈے پوسٹ۔

     



     




    View this post on Instagram




     

    Happy bday Katrina . . @katrinakaif


    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on






    سلمان خان نے کٹرینہ کیف کے لئے کئے گئے برتھ ڈے پوسٹ میں تصویر تو بے حد خاص شیئر کی ہے، لیکن کیپشن میں بے حد سادگی سے انہیں نیک خواہشات پیش کی ہے۔ سلمان خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا- ’ہیپی برتھ ڈے کٹرینہ’...(یوم پیدائش مبارک ہو کٹرینہ...) اس پوسٹ میں انہوں نے کٹرینہ کیف کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ وہیں کٹرینہ کیف کو وش کرنے کا سلمان خان یہ انداز مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ ان کی یہ تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ وہیں اگر بات کریں کٹرینہ کیف کی تو انہوں نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اداکارہ لندن میں ماڈلنگ کرتی تھیں، جہاں بالی ووڈ ڈائریکٹر کیزاد مستاد کی نظر ان پر پڑی اور انہوں نے اداکارہ کو فلم آفر کردی۔ کٹرینہ کیف کی پہلی ہندی فلم ’بوم‘ جو سال 2003 میں آئی تھی’۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: