உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ساگر’سلمان‘پانڈے کے دیہانت پر بھائی جان کا جذباتی پوسٹ،’میرا ساتھ دینے کے لئے دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں‘

    ساگر’سلمان‘پانڈے کے دیہانت پر بھائی جان کا جذباتی پوسٹ،’میرا ساتھ دینے کے لئے دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں‘

    ساگر’سلمان‘پانڈے کے دیہانت پر بھائی جان کا جذباتی پوسٹ،’میرا ساتھ دینے کے لئے دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں‘

    ساگر پانڈے بالی ووڈ ہی نہیں بھوجپوری سینما میں بھی کافی مشہور تھے اور اکثر ملک بھر میں ہی نہیں، بلکہ بیرون ملکوں میں بھی اسٹیج شو کیا کرتے تھے۔ بھوجپوری اداکارہ رانی چٹرجی نے بھی ساگر کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے ڈپلیکٹ کے طور پر مشہور ایکٹر اور اسٹنٹ مین ساگر ’سلمان‘ پانڈے کا دیہانت ہوگیا ہے۔ اس واقعہ پر بھائی جان نے دکھ ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈی اپر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا ہے۔ 50 سالہ ساگر پانڈے کو جم میں ورک آوٹ کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ ساگر، سلمان کی فلموں میں ان کے باڈی ڈبل کا رول نبھاتے تھے۔ سلمان کے کئی اسٹنٹ سین ساگر پانڈے نے ہی کیے تھے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)





      ساگر نے سلمان خان کے لئے فلم بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پایو جیسی کئی بڑی بڑی فلموں اور ٹی وی شو بگ باس کے لئے باڈی ڈبل کا کام کیا تھا۔ اپنے ڈوپلیکٹ کی موت پر بھائی جان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ ایموشنل پوسٹ شیئر کیا ہے۔ سلمان نے ٹوئٹر پر لکھا، ’ہمیشہ میرا ساتھ دینے کے لئے دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں، خدا آپ کی روح کو سکون دے ساگر بھائی، شکریہ RIP# SagarPa#



      یہ بھی پڑھیں:
      ساوتھ سوپر اسٹار مہیش بابو کی والدہ اندرا دیوی چل بسیں، فلم انڈسٹری میں غم کی لہر

      یہ بھی پڑھیں:
      جبLata Mangeshkarکودیاگیاتھادھیمازہر،3مہینے تک بسترسے اٹھ بھی نہیں پائی تھی سُروں کی ملکہ

      ساگر پانڈے بالی ووڈ ہی نہیں بھوجپوری سینما میں بھی کافی مشہور تھے اور اکثر ملک بھر میں ہی نہیں، بلکہ بیرون ملکوں میں بھی اسٹیج شو کیا کرتے تھے۔ بھوجپوری اداکارہ رانی چٹرجی نے بھی ساگر کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے اس واقعہ پر حیرانی ظاہر کی۔ ساگر اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے رہنے والے تھے۔ وہیں ان کی آخری رسومات بھی ادا کی گئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: