உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’جوان‘میں شاہ رُخ خان کے ساتھ ہوسکتی تھیں Samantha Ruth Prabhuلیکن اس وجہ سے کہنا پڑا’نا‘

    شاہ رخ خان کی فلم جوان میں ہوسکتی تھی سامنتھا لیکن۔۔۔

    شاہ رخ خان کی فلم جوان میں ہوسکتی تھی سامنتھا لیکن۔۔۔

    Samantha Ruth Prabhu: بتادیں کہ سامنتھا اور چیتینیا کے راستے الگ ہوچکے ہیں۔ پچھلے سال اکتوبر میں ہی دونوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ اس کے پیچھے کی وجہ ابھی بھی راز بنی ہوئی ہے۔

    • Share this:
      Samantha Ruth Prabhu:شاہ رخ خان نے حال ہی میں ساوتھ فلم میکر ایٹلی کے ساتھ اپنی اگلی فلم جوان کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فرسٹ لک ٹیزر شاہ رخ کے فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ کے علاوہ ساوتھ ایکٹریس نین تارا کے ساتھ سانیا ملہوترا اور سنیل گرور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم اگلے سال دو جون کو ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ سمیت کئی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

      سامنتھا تھی پہلی پسند
      فلم کو لے کر خبر ہے کہ نینتارا کی جگہ سمانتھا روتھ پربھو کا کاسٹ ہوسکتا تھا مگر اتنی بڑی فلم ان کے ہاتھ سے نکل گئی۔ دراصل، 'جوان' میں شاہ رخ کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے نینتارا پہلی پسند نہیں تھیں۔

      اس وجہ سے کہنا پڑا نا
      قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سمانتھا سے 2019 میں فلم کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دیا تھا۔ اب 'مڈ ڈے' کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، سمانتھا کو سابق شوہر ناگا چیتنیا کی وجہ سے نہیں کہنا پڑا۔ دراصل، سمانتھا چیتنیا کے ساتھ فیملی کو آگے بڑھانے کی پلاننگ کررہی تھی۔ اسی لیے انہوں نے 'جوان' میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور نینتارا نے فوراً اس فلم کے لیے ہاں کردی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)





      یہ بھی پڑھیں:
      Sana Khan:بالی ووڈ کو الوداع کہنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ مشہور ہوچکی ہیں ثنا خان

      یہ بھی پڑھیں:
      Jawan:سلمان خان نے شیئر کیا شاہ رُخ خان کی فلم’جوان‘کا ٹیزر، کہا’بھائی ریڈی ہیں‘

      سامنتھا-چیتینیا کے راستے ہوچکے ہیں الگ
      بتادیں کہ سامنتھا اور چیتینیا کے راستے الگ ہوچکے ہیں۔ پچھلے سال اکتوبر میں ہی دونوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ اس کے پیچھے کی وجہ ابھی بھی راز بنی ہوئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: