உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ نے لیا شوہر سے طلاق، کہا-’شادی بچانے کے لئے کردئیے6سال قربان‘

    ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ نے لیا شوہر سے طلاق، کہا-’شادی بچانے کے لئے کردئیے6سال قربان‘

    ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ نے لیا شوہر سے طلاق، کہا-’شادی بچانے کے لئے کردئیے6سال قربان‘

    شوہر سے طلاق لینے کے بعد ثنا نے ٹی وی پر واپسی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے شوہر اعجاز سے آفیشلی الگ ہوچکی ہوں اب شادی ٹوٹنے کے بعد میں اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی انڈسٹری سے ایک اور اداکارہ کے طلاق لینے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے طلاق کا اعلان کرکے سنسنی مچا دی ہے۔ ثنا اپنی پرنسل لائف کو لے کر ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ ثنا نے شادی کے 6 سال بعد اپنے شوہر اعجاز شیخ سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔ اداکارہ نے اس پورے معاملے پر بات کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی ٹوٹی شادی کے بارے میں وہ دنیا کے سامنے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی ہیں کیونکہ اس سے انہیں تکلیف ہوگی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sana Sheikh (@sanaaminsheikh)





      شادی کے اگلے دن ہی کام پر جانا پڑا
      ثنا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹوٹی شادی کے بارے میں دنیا کے سامنے بات نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ لوگ اپنی شادی کو صرف اس لیے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو دنیا کا ڈر ہوتا ہے۔



      ثنا کہتی ہیں کہ، 6 سال کی شادی میں میں نے ایک بات سیکھی ہے کہ اگر آپ خوش نہیں ہو تو کسی رشتے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہم ایک چھت کے نیچے خوش نہیں رہ پارہے تھے۔ ہماری شادی کو بچانے کا کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔ آگے ثنا نے یہ بھی بتایا کہ، انہوں نے اپنی شادی کو بچانے کے لئے چھ سال قربان کردئیے تھے، پھر بھی وہ اپنے رشتے کو نہیں بچاسکی۔ ایسے میں انہوں نے ایک دوسرے کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sana Sheikh (@sanaaminsheikh)





      یہ بھی پڑھیں:
      فالگُنی کے دفاع میں اُتریں سونامہاپاترا،’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ تنازعہ پر کیا یہ انکشاف

      یہ بھی پڑھیں:
      بچے کے استقبال کے لئےAlia-Ranbirنے کی ہیں خاص تیاریاں،ایکٹر نے کہا-بس ایک چیزپرچل رہی بحث

      او ٹی ٹی پر کام کرنا چاہتی ہیں ثنا
      شوہر سے طلاق لینے کے بعد ثنا نے ٹی وی پر واپسی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے شوہر اعجاز سے آفیشلی الگ ہوچکی ہوں اب شادی ٹوٹنے کے بعد میں اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں۔ ثنا نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی کے لئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ثنا ’میرا نام کرے گی روشن‘، کرشن داسی، گستاخ دل، پرتیگیہ، نام کرن، اور تیرے شہر میں جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: