உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ثنا خان اپنے شوہر مولانا انس سعید کے ساتھ پہنچی مالدیپ ، ایئرپورٹ پر ہی ادا کی نماز، ویڈیو وائرل

    سینما کی دنیا کو الوداع کہہ چکیں اداکارہ ثنا خان ( Saiyad Sana Khan ) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ مالدیپ میں چھٹیوں کے لیے جاتی دکھائی دے رہی ہے ۔

    • Share this:
      سینما کی دنیا کو الوداع کہہ کر اداکارہ ثنا خان نے گجرات کے مولانا انس سعید سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا ۔ گزشتہ سال نومبر کو دونوں نے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی ۔ ثنا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ وہ اپنی نئی زندگی کا بھرپور لطف اٹھارہی ہے۔

      حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ مالدیپ میں چھٹیوں کے لیے جاتی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس دوران ثنا کافی خوش نظر آرہی ہیں ۔ ثنا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں ثنا نے اپنے شوہر کے ساتھ وہائٹ اینڈ بلیک ٹویننگ کرتے ہوئے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ وہ اپنی چھٹیوں کے بارے میں کافی پرجوش دکھائی دیتی ہے ۔ ویڈیو میں ایئر پورٹ سے لے کر سی پلین اور ان کے واٹر ولا کی کچھ تصاویر دکھائی دے رہی ہیں ۔ لیکن اس دوران بھی ثنا نماز پڑھنا نہیں بھولیں اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہی نماز ادا کرتی نظر آرہی ہیں ۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

      بتادیں کہ جس واٹر ولا میں ثنا رہ رہی ہیں ، اس کو مالدیپ میں Finolhu Baa Atoll کہا جاتا ہے ۔  یہ دو بیڈروم کا واٹر ولا ہے ، جس کے اندر عیش و آرام کی تمام سہولیات موجود ہیں ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ولا میں ٹھہرنے کیلئے آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی؟ آپ یہ جان کر حیران ہوجائیں گے کہ اس واٹر ولا میں ایک رات قیام کے لیے آپ کو $ 1813 یعنی تقریبا 134557 روپے ادا کرنے ہوں گے ، جس میں ٹیکس الگ سے ادا کرنا پڑے گا ۔

      خیال رہے کہ شادی کے بعد ثنا نے اپنا نام تبدیل کر کے سید ثنا خان رکھ لیا ۔ شادی کے بعد وہ دسمبر میں ہنی مون کے لیے کشمیر گئی تھیں اور یہاں سے بھی انہوں نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: