ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ثنا خان کو لے کر ڈرائیو پر نکلے شوہر مفتی انس، سابق اداکارہ کو پہچاننا مشکل

نکاح کے بعد اب ثنا خان کا ایک ویڈیو اور وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شوہر مفتی انس کے ساتھ کار میں نظر آ رہی ہیں۔ مفتی انس شادی کے بعد ثنا خان کو لیکر ڈرائیو پر نکلے جس کا ویڈیو انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا تھا۔

  • Share this:
ثنا خان کو لے کر ڈرائیو پر نکلے شوہر مفتی انس، سابق اداکارہ کو پہچاننا مشکل
ثنا نے 20 نومبر کو سورت میں نکاح کیا تھا

ممبئی۔ بگ باس 6 (Bigg Boss 6) کی کنٹیسٹینٹ اور سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان (Sana Khan) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ انہوں نے گجرات کے مولانا مفتی انس (Mufti Anas) سے 20 نومبر کو شادی کی تھی۔ یہ شادی سورت میں ہوئی تھی جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ ثنا نے کنبے والوں اور کچھ قرابت داروں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔ نکاح کے بعد ثنا خان نے اپنا نام بھی بدل لیا ہے۔


نکاح کے بعد اب ثنا خان کا ایک ویڈیو اور وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شوہر مفتی انس کے ساتھ کار میں نظر آ رہی ہیں۔ مفتی انس شادی کے بعد ثنا خان کو لیکر ڈرائیو پر نکلے جس کا ویڈیو انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا تھا۔ ویڈیو میں مفتی انس کو جہاں ڈرائیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے تو وہیں ثنا کار میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Jasus007 (@jasus007)





دوسری طرف ثنا خان بھی ایک ایک کر اپنی شادی اور قبل از شادی تقریب کی تصویریں شئیر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ساس کے ہاتھوں کی بنی بریانی کی تصویر انسٹا اسٹوری پر شئیر کی تھی۔ بتا دیں کہ نکاح کے بعد سابق اداکارہ ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ کی اپنی پہلی تصویر شئیر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تھی۔

بتا دیں کہ ثنا خان نے شادی کے فورا بعد اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر نام بدل کر سعید ثنا خان کر لیا۔ ثنا نے ایسا اس لئے بھی کیا کیونکہ ان کے شوہر کا نام انس سعید ہے۔

ثنا خان کا اسی سال ان کے بوائے فرینڈ میلون لوئس سے بریک اپ ہوا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے میلون پر دھوکہ دینے سمیت کئی الزام لگائے۔ ثنا خان نے بتایا تھا کہ وہ میلون سے بریک اپ کے بعد اس قدر ٹوٹ گئی تھیں کہ انہوں نے نیند کی گولیاں کھا لی تھیں۔ ثنا خان نے سال 2005 میں یہ ہے ہائی سوسائٹی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جو کہ ایک کم بجٹ والی ایڈلٹ فلم تھی۔ اس کے بعد وہ ٹی وی کمرشیل اور کئی ایڈ فلموں میں بھی نظر آئیں۔ بالی ووڈ چھوڑنے سے پہلے تک ثنا کا بولڈ اوتار سرخیوں میں چھایا رہتا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 28, 2020 09:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading