உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ثنا خان- مفتی محمد انس کے نکاح کو ایک سال مکمل، خاص تصویر کے ساتھ لکھی دل کی بات

    ثنا خان- مفتی محمد انس کے نکاح کو ایک سال مکمل، خاص تصویر کے ساتھ لکھی دل کی بات

    ثنا خان- مفتی محمد انس کے نکاح کو ایک سال مکمل، خاص تصویر کے ساتھ لکھی دل کی بات

    ثنا خان (Sana Khan) نے اپنے شوہر انس سید (Anas Saiyad) کو بڑے ہی محبت بھرے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ثنا خان نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ مفتی انس کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ مداح بھی دونوں کو ان کی پہلی سالگرہ (First Marriage Anniversary of Sana Khan) کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

    • Share this:
      بھلے ہی ثنا خان (Sana Khan) گلیمر کی دنیا سے دوری بنا چکی ہوں، مگر سوشل میڈیا پر وہ ہمیشہ سرخیوں میں بنی ہی رہتی ہیں۔ گزشتہ سال 20 نومبر کو ثنا خان نے مفتی انس سید (Mufti Anas Saiyad) سے شادی کرکے سبھی کو حیران کردیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ثنا خان کی شادی کے ایک سال مکمل ہوگئے۔ اس خاص موقع پر ثنا خان نے اپنے شوہر انس سید (Anas Saiyad) کو بڑے ہی محبت بھرے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ثنا خان نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ مفتی انس کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ مداح بھی دونوں کو ان کی پہلی سالگرہ (First Marriage Anniversary of Sana Khan) کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

      بڑے ہی خوبصورت الفاظ میں دی اپنے شوہر کو مبارکباد

      ثنا خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن بھی لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے جذبات کو بے حد خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔ ثنا خان (Sana Khan) نے لکھا، ’میں آپ کے لئے ویسے ہی دعا کرتی ہوں، جیسے میں اپنے لئے کرتی ہوں۔ ایسا میں اس لئے کرتی ہوں، کیونکہ جو بھی مجھے اپنے لئے چاہئے، وہ مجھے آپ کے لئے بھی چاہئے۔ آپ مجھے خدا کے قریب لے کر جاتے ہیں۔ شادی کی پہلی سالگرہ خوب مبارک ہو‘۔ ساتھ ہی ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی محمد انس کے ساتھ حج پر جانے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔

      sana khan
      ثنا خان نے گزشتہ سال فلم انڈسٹری چھوڑ کر مفتی انس سے شادی کی تھی۔ (تصویر کریڈٹ:/Instagram@sanakhaan21)


      پوسٹ میں ظاہر کی اپنی خواہش

      ثنا خان نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس کے بیک گراونڈ میں خانہ کعبہ کا خوبصورت منظر دکھائی دے رہا ہے۔ لہٰذا انہوں نے کیپشن بھی لکھا، ’میں انتظار نہیں کرسکتی کہ کب بیک گراونڈ کا نظارہ، حقیقت بنے‘۔ تصویر میں ثنا خان اور مفتی انس ایک دوسرے کو پیار بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ تصویر میں ثنا خان نے حجاب اور نیلے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے۔ وہیں مفتی انس سید نے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ پہن رکھا ہے۔

      20 نومبر 2020 کو ہوا تھا نکاح

      مفتی محمد انس سید کے ساتھ ثنا خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ مداح ان کی تصویر کو خوب پسند کر رہے ہیں۔ غورطلب ہے کہ ثنا خان نے مفتی انس سے 20 نومبر 2020 کو نکاح کیا تھا۔ مفتی محمد انس سید ایک تاجر (بزنس مین) ہیں۔ شادی کے بعد ثنا خان نے جو بھی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، اس سے واضح طور پر پتہ چل رہا ہے کہ وہ محمد انس کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔ ثنا خان نے بالی ووڈ کے علاوہ جنوب کی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کل 14 فلمیں کیں۔ فلموں میں وہ اپنے بولڈ انداز کے لئے جانی جاتی تھیں۔ سلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ میں ثنا خان نے کام کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: