உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ثنا خان نے یوم آزادی کے موقع پر شوہر کے ساتھ ہندوستان کا جھنڈا لہرا کر جیتا لوگوں کا دل

    ثنا خان (Sana Khan)  نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ جھنڈا لہراتے (Sana Khan waving Indian Flag) ہوئے ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا : 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا' ۔ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے ۔

    • Share this:
      آج 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام ہندوستانی اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں ۔ وہ کھل کر ملک کے لیے اپنی محبت اور احترام کا اظہار کر رہے ہیں ۔ آج (15 اگست) کو ہر کوئی مادر وطن کے بہادر بیٹوں کو یاد کر رہا ہے ، جنہوں نے آزادی دلانے اور ملک کی حفاظت کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ اس موقع پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے آگے آئیں ۔ اس موقع پر ثنا خان نے اپنے شوہر انس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے ، جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

      ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ جھنڈا لہراتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا : 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا' ۔ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے ۔ لوگ اسے سچی حب الوطنی قرار دے رہے ہیں اور اس کی پوسٹ پر خوبصورت کمنٹس کر رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : میں مسلم ہوں تو ہندو ہے ، ہے دونوں انسان ، لا میں تیری گیتا پڑھ لوں ، تو پڑھ لے قرآن ، اس یوم آزای کے موقع پر میرا بس ایک ہی ارمان ہے ۔ ایک تھالی میں کھانا کھائے سارا ہندوستان!!!!۔ لوگ اس کو سچی حب الوطنی بتارہے ہیں ۔

      تصویر :  Instagram/sanakhaan21
      تصویر : Instagram/sanakhaan21

      ثنا خان نے یہ پوسٹ کچھ ہی گھنٹے پہلے شیئر کی ہے ، جس پر تقریبا تین لاکھ لائیکس آچکے ہیں ۔ ثنا ان دنوں شوہر انس کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منارہی ہیں ، جس سے وابستہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر فینس کیلئے شیئرکرتی رہتی ہیں ۔ بتادیں کہ ثنا نے شادی کرنے کے بعد فلم اور ٹی انڈسٹری سے دوری بنالی ہے ۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ شادی شہ زندگی کا لطف اٹھارہی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: