உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sana Saeed Birthday: شاہ رخ خان کی ’بیٹی‘ ثنا سعید نے جب سالوں بعد کیا کم بیک، لیکن...

    Sana Saeed Birthday: شاہ رخ خان کی ’بیٹی‘ ثنا سعید نے جب سالوں بعد کیا کم بیک

    Sana Saeed Birthday: شاہ رخ خان کی ’بیٹی‘ ثنا سعید نے جب سالوں بعد کیا کم بیک

    بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ ثنا سعید (Sana Saeed Birthday) کا آج 33 واں یوم پیدائش ہے۔ وہ شاہ رخ خان کی آن اسکرین بیٹی ہیں۔ انہوں نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی انجلی کا کردار نبھایا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ثنا سعید (Sana Saeed Birthday) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ ااج 33 سال کی ہوگئی ہیں۔ ان کی پیدائش 22 ستمبر 1988 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔ ثنا سعید سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثرانسٹا ریلس بناکر مداحون کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ ثنا سعید کو شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan Daughter) کی آن اسکرین بیٹی بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی سب سے سپر ہٹ فلم میں سے ایک ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ان کی بیٹی انجلی کا کردار نبھایا تھا۔ ان کی اداکاری کو نقادوں نے بھی خوب سراہا تھا۔


      ثنا سعید (Sana Saeed Film) نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ سال 1998 میں آئی فلم ’کچھ - کچھ ہوتا ہے‘ ان کی ڈیبیو فلم تھی، جب انہوں نے اس فلم کے لئے شوٹنگ شروع کی تھی، تب وہ صرف 8 سال کی تھیں۔ ثنا سعید نے بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 2000 میں آئی فلم ’ہر دل جو پیار کرے گا‘ اور ’بادل‘ میں بھی اہم کردار نبھایا تھا۔




      ثنا سعید کو شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan Daughter) کی آن اسکرین بیٹی بھی کہا جاتا ہے۔
      ثنا سعید کو شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan Daughter) کی آن اسکرین بیٹی بھی کہا جاتا ہے۔


      اس کے بعد ثنا سعید نے ٹی وی شو میں بھی چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ وہ ’فاکس - کڈس‘، ’کمکم- ایک پیارا سا بندھن‘، ’کہیں تو ہوگا‘ اور ’ساتھ پھیرے: سلونی کا سفر‘ میں کام کیا۔ بڑے ہونے پر انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں اپنے پیر جمائے رکھے۔ سال 2008 میں انہوں نے ’بابل کا آنگن چھوٹے نا‘ لو ہوگئی پوجا اس گھر کی‘، ’سجن گھر جانا ہے‘، ’سسرال گیندا پھول‘ میں کام کیا۔ ان ٹی وی شوز سے انہیں خوب پاپولرٹی ملی۔


      ثنا سعید نے بطور ایڈلٹ (بالغ) اداکار سال 2015 میں آئی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے ڈیبیو کیا۔ اس میں سپورٹیو رول میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری کرن جوہر نے کی تھی۔ فلم میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا لیڈ رول میں تھے۔ اس میں آنجہانی رشی کپور بھی اہم کردار میں تھے۔ فلم میں ثنا سعید کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2014 میں آئی فلم ’پھگلی‘ میں ایک آئٹم نمبر کیا تھا۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ان دنوں فلم ’اسٹرینجر گروپ‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔


      ثنا سعید فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے پرموشن کے لئے ’بگ باس 6‘ میں بطور مہمان شامل ہوئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کے ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا 6‘ اور 7 میں بطور کنٹسٹنٹ حصہ لیا۔ انہوں نے سال 2013 میں ’ایم ٹی وی اسپلٹس ولا‘ میں بھی حصہ لیا تھا۔ وہ اسے ریویو کر رہی تھیں۔ سال 2015 میں انہوں نے ’نچ بلیئے 7 میں حصہ لیا تھا۔ وہ اس میں ایلیمینیٹ ہوگئی تھی اور بعد میں ان کی وائلڈ کارڈ انٹری ہوئی تھی اور وہ پانچویں نمبر پر آئیں۔ انہوں نے ’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7‘ میں بھی حصہ لیا اور پہلی رنراپ رہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: