ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan Relationship) اپنے افیئر کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ ایشوریہ رائے (Aishwarya Rai) سے لے کر کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کے ساتھ ان کا نام جڑ چکا ہے۔ ان میں سے ایک نام سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani) کا بھی ہے۔ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی نے ایک دوسرے کو لمبے وقت تک ڈیٹ کیا تھا، لیکن دونوں کا ریلیشن شپ اگلے مقام تک نہیں پہنچ پایا۔ حالانکہ دونوں آج بھی بہت اچھے دوست ہیں۔ دونوں کے درمیان بہترین بانڈنگ ہیں۔ اپنے اور سلمان خان کی بانڈنگ پر سنگیتا بجلانی نے انکشاف کیا ہے۔
سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani Salman Khan Bonding) نے حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کے ساتھ اپنی بانڈنگ پر بات کی ہے۔ انہوں نے فلم ’میں نے پیار کیا‘ کا ایک ڈائیلاگ بھی بولا۔ انہوں نے کہا، ’دوستی کی ہے، نبھانی تو پڑے گی...‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’جنہیں آپ لمبے وقت سے جانتے ہیں، ان کے ساتھ دوستی رکھنا اچھا ہوتا ہے‘۔ سنگیتا بجلانی نے اکثر سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کا اظہار کھلے عام کیا ہے۔
سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani Salman Khan Relationship) نے اس سے پہلے دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کچھ رشتے ٹوٹتے نہیں ہیں۔ کچھ رشتے دور نہیں جاتے ہیں۔ پارٹنر اور اسکول کے دوستوں کے درمیان کا پیار کبھی بھی کم نہیں ہوتا ہے۔ لوگ آئیں گے اور جائیں گے۔ زندگی میں کوئی مستقل نہیں ہوتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کسی کے تئیں غصہ دکھائیں۔ ایک وقت آتا ہے، جب لوگ ان سبھی چیزوں سے اوپر اٹھ جاتے ہیں۔
سلمان خان سے شادی کرنے سے متعلق سنگیتا بجلانی نے کہا تھا کہ ایک وقت تھا کہ وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن پھر بات نہیں بن پائی۔ کئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی شادی کے کارڈ بھی چھپ گئے تھے، لیکن دونوں شادی نہیں کرپائے۔ واضح رہے کہ سنگیتا بجلانی سابق کرکٹر محمد اظہر الدین سے شادی کے بعد سے ہی پردے سے غائب ہوگئیں۔ محمد اظہر الدین سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد بھی وہ فلموں میں نہیں آئیں۔ اب وہ کم بیک کرنے والی ہیں۔ سنگیتا بجلانی ایک ویب سیریز کے ذریعہ کم بیک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔