اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ثانیہ مرزا کو ہونے والے بچے کو لے کر کس بات کی ہے فکر، کیا انکشاف

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ہے خواہش، بیٹی ہو یا بیٹا، بچا صحت مند ہونا چاہئے

    • Share this:
      ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اگلے ماہ والدہ بننے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ہونے والے بچے کے لڑکا یا لڑکی ہونے کی نہیں بلکہ اچھی صحت کی فکر ہے، جس کے لئے وہ دعا کرتی ہیں۔
      ویسے ثانیہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور حاملہ ہونے کے بعد سے وہ کافی خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔’ دی سیاست ڈیلی‘ کو دئے ایک انٹرویو میں ثانیہ نے کہا، ’’ میں ہونے والی ماں کے طور پر میں صرف اپنے ہونے والے بچے کو ہی نہیں، بلکہ تمام بچوں کو یہ اہم پیغام دینا چاہوں گی کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرو۔ چاہے وہ کتنا بھی مشکل ہو خود پر یقین کرو‘‘۔
      انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اور جہاں تک میرے بچے کا سوال ہے تو میں امید کرتی ہوں اور اس کے لئے دعا کرتی ہوں کہ وہ ایک صحت مند بچا ہو۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی، جو کہ کچھ لوگوں کے لئے بےحد اہم ہوتا ہے۔ لیکن اس وقت میں صرف اپنے بچے کی صحت کے لئے فکرمند ہوں‘‘۔

       
      First published: