ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دیوالی پارٹی میں شراب کے نشے میں بیہوش سنجے دت صحافیوں کو دی ماں ۔ بہن کی گالیاں ، ویڈیو وائرل

سنجے دت کی گالیوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ لوگوں کو سنجو بابا سے ایسی امید نہیں تھی۔

  • Share this:
دیوالی پارٹی میں شراب کے نشے میں بیہوش سنجے دت صحافیوں کو دی ماں ۔ بہن کی گالیاں ، ویڈیو وائرل
سنجے دت

بالی ووڈ میں اسٹارس نے بھی دیوالی کا جشن منایا۔ کئی ستاروں نے اس موقع پر اپنے گھر پارٹیاں بھی دیں۔ بالی ووڈ اسٹارس کے دویالی سیلیبریشن کی کچھ  تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو سنجے دت کے گھر پر دی گئی دیوالی پارٹی کا بھی ہے۔


اس وائرل ویڈیو میں شراب کے نشے میں دھت سنجے دت صحافیوں کو گالی دیتے نظر آ رہے ہیں۔ سنجے کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ' وہ لوگ اپنے گھر جاکر گھر والوں کے ساتھ دیوالی کیوں نہیں منا رہے ہیں۔ ساتھ میں وہ گالیاں بول رہے ہیں۔ سنجے کے گھر جانے کی بات پر صحافی کہتے ہیں کہ ان کے باس نے ان لوگوں کو اپنا کام کرنے کو کہا ہے۔ اس کے بعد بھی سنجے گندی گالیاں دیتے ہیں۔


گالی دیتے ہوئے سنجے کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سنجے کے اس ویڈیو پر انہیں ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ نیوز 18 نے ویڈیودیکھا لیکن اس میں گالیں ہونے کی وجہ سے ہم نے ویڈیو نہیں لگایا ہے۔


! یہ بھی پڑھیں : جب انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا تھا باہو بلی کی دیو سینا کا ایم ایم ایس
First published: Nov 10, 2018 11:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading