ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنجے دت کو سانس لینے میں پریشانی کی وجہ سے ممبئی کے لیلا اسپتال میں داخل کیا گیا

سنجے دت (Sanjay Dutt) سے منسلک ذرائع کی مانیں تو سنجے دت کا کورونا ٹسٹ بھی کیا گیا، لیکن ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔

  • Share this:
سنجے دت کو سانس لینے میں پریشانی کی وجہ سے ممبئی کے لیلا اسپتال میں داخل کیا گیا
سنجے دت سانس لینے میں پریشانی کی وجہ سے لیلا اسپتال میں داخل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ سانس لینے میں پریشانی کے پیش نظر ان کا کورونا ٹسٹ بھی کرایا گیا تھا، لیکن سنجے دت سے منسلک ذرائع کی مانیں  تو کورونا ٹسٹ میں ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق سنجے دت کو شام تقریباً 6 بجے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ سانس کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آناً فاناً میں اسپتال میں ہی کورونا ٹسٹ کیا گیا۔ اس میں ریپیڈ انٹیزن ٹسٹ کی رپورٹ نگیٹیو ہے، لیکن سوئیب ٹسٹ بھی کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے ساتھ ساتھ آکسیجن لیول کم ہو رہا تھا، جس کے سبب فیملی نے فوراً اسپتال میں داخل کیا ہے۔


واضح رہے کہ ان دنوں ایک کے بعد ایک فلمی دنیا کے فنکاروں کو اسپتال کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ ممبئی میں کورونا کا قہر برقرار ہے۔ کئی دنوں تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج بھی ابھیشیک بچن نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ انہوں نے بھی کورونا کو شکست دے دی ہے۔ اس سے پہلے امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے کو بھی اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ اب سنجے دت کو بھی اسپتال جانا پڑا ہے۔


بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔


حالانکہ اچھی خبر یہ ہے کہ سنجے دت کو کورونا کی پریشانی نہیں ہے۔ تازہ اطلاعات ملنے تک انہیں محض سانس لینے میں پریشانی کی بات بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کے وقت سنجے دت ممبئی میں اکیلے رہ رہے تھے۔ ان کی فیملی دبئی میں کسی کام سے گئی ہوئی تھی اور لاک ڈاون کے دوران وہیں پھنس گئی تھی۔ فلموں کی بات کریں تو سنجے دت کی ’سڑک-2’ اسی ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ اس میں ان کے ساتھ پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور بھی نظر آنے والے ہیں۔ طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر سے مہیش بھٹ کی ہدایت کاری کی باگ ڈور اس فلم سے سنبھالی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 08, 2020 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading