بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) گزشتہ کچھ وقت سے پھیپھڑوں کے کینسر (Lung Cancer) سے جوجھ رہے تھے لیکن سنجے دت نے کینسر کی اس جنگ میں فتح حاصل کر لی ہے۔ جی ہاں سنجے دت کا کینسر ٹھیک ہو گیا ہے اور انہوں نے خود اس بات کا اعلان کیا ہے۔ سنجے دت کے جڑواں بچوں کا آج یوم پیدائش ہے اور اسی موقع پر سنجے دت نے یہ خوشخبری اپنے فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اپنی اس جنگ میں ان کا ساتھ دینے کیلئے اور ان کے ساتھ بنے رہنے کے لئے سنجے دت نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
داکار سنجے دت (Sanjay Dutt) نے اپنا بیان جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے، گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میرے کنبے کیلئے کافی مشکلوں سے بھرے تھے لیکن ایک کہاوت ہے کہ بڑی لرائیوں کے لئے خدا بھی بہادر سپاہی کو ہی منتخب کرتا ہے اور آج، اپنے بچوں کے یوم پیدائش کے موقع پر مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اس جنگ میں جیت گیا ہوں اور اپنے کنبے کو سب سے ضروری اور قیمتی تحفے کے طور پر اپنی صحت دے رہا ہوں۔
انہوں نے آگے لکھا، یہ سب آپ کے ساتھ کے بغیر نہیں ہو پاتا۔ میں اہنے کنبے، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جو اس پورے سفر میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔ آپ سب کی دعاؤں اور ساتھ کے لئے شکریہ۔ میں کوکیلا بین اسپتال کی ڈاکتر سوینتی اور ان کی پوری ٹیم اور اسپتال کے سبھی ملازمین کا دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا اتنا دھیان رکھا، شکریہ۔
حال ہی میں سنجے دت کی طبیعت کافی خراب ہونے کی خبریں آرہی تھیں۔ ان کے کنبے کے ایک قریبی نے بھی حال ہی میں کہا کہ اس طرح کی خبریں تھیں کہ سنجے دت کی زندگی چھ مہینے ہی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ انہوں نے پی ٹی آئی بھاشا کو بتایا کہ وہ علاج کے دوران تیزی سے ری۔کور کر رہے ہیں ان پر تیزی سے علاج کا اثر ہو رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔