ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آرایس ایس کے ذریعہ "سنجو" کی تنقید کئے جانے پر پریہ دت نے جواب دیتے ہوئےکہا "میرا بھائی رول ماڈل ہے"۔

آرایس ایس کے ترجمان پانچ جنیہ کےذریعہ "سنجو" کی تنقید کئے جانے پرسنجے دت کی بہن پریہ دت نے نشانہ سادھا ہے۔ پریہ کا کہنا ہے کہ سنجے دت ان کے "رول مڈال" ہیں۔

  • Share this:
آرایس ایس کے ذریعہ
سنجے دت اور ان کی بہن پریہ دت: فائل فوٹو

آرایس ایس کے ترجمان پانچ جنیہ کےذریعہ "سنجو" کی تنقید کئے جانے پرسنجے دت کی بہن پریہ دت نے نشانہ سادھا ہے۔ پریہ دت کا کہنا ہے کہ سنجے دت ان کے "رول مڈال" ہیں۔ واضح رہے کہ ایک دن پہلے آرایس ایس کے ترجمان پانچ جنیہ نے فلم "سنجو" اورڈائریکٹر راجکمارہیرانی کی تنقید کی تھی۔ اس فلم میں سنجے دت اورانڈرورلڈ کی تعریف کی گئی ہے۔


اس پرتبصرہ کرتے ہوئے پریہ دت نے کہا کہ "ہر کسی کے اپنے خیالات اور نظریے ہوتے ہیں۔ آرایس ایس ہراس چیزکے خلاف ہے، جومثبت ہے۔ سنجے دت رول ماڈل ہیں۔ مجھے یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ تنازعہ کیوں ہے"؟


پانچ جنیہ میں لکھا گیا تھا کہ ممبئی کا فلم صنعت مافیاوں اورانڈرورلڈ کو عزت دینے والی فلمیں کیوں بنارہا ہے۔ پانچ جنیہ کے تازہ شمارہ میں"سنجو" فلم پرہی توجہ مرکوزکی گئی ہے۔


پانچ جنیہ میں سنجو کے بارے میں کیا کیا لکھا گیا؟

آرایس ایس کے ترجمان کی کوراسٹوری "کردار داغدار" میں لکھا ہے 'سنجو فلم بنانے کے پیچھے راجکمار ہیرانی کا مقصد کیا ہے؟ سنجے دت کی شبیہ میں چار چاند لگانا ہے یاباکس آفس پر پیسہ جمع کرنا ہے۔ یا پھر انہیں سنجے دت کی زندگی ایسی لگتی ہے، جس میں نوجوانوں کوسیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے؟ ممبئی کی فلم صنعت مافیاوں اورانڈرورلڈ کو اعزاز دینے والی فلم بنارہی ہے۔ یہ سنجے دت ہی ہیں، جن کی 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کےملزمین سے کنکشن تھا، جس کے لئے انہیں جیل کی سزا بھی ہوئی۔

پانچ جنیہ کی اس تحریر میں اس بات پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں کہ کیا یہ کسی کے داغدار دامن کوصاف دکھانے کے لئے کیا گیا ہے۔ کروڑ روپئے خرچ کرکے پی آرایکسرسائزہے؟ ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ "بابا" کے کئی عیب کویا تو فلم میں چھپا لیا گیا ہے یا سرسری طورپرذکرکرنے کے بعد گم کردی گئی ہے۔ اس تحریرمیں تین شادیاں کرنے اورفلم کے مطابق 308 لڑکیوں سے رشتے رکھنے کے لئے سنجے کو "رنگین مزاج" بھی لکھا گیا ہے۔

ترجمان میں آگے لکھا گیا ہے "یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بالی ووڈ نے انڈرورلڈ کے لوگوں پرفلم بنائی ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں داود ابراہیم، ان کی بہن حسینہ، چھوٹا راجن، ارون گولی، گجرات کے عبدل پرفلم بنائی ہے۔ سوشل میڈیا پرسوالوں کا انبارہے۔ کیااس میں خلیج ممالک کا پیسہ استعمال کیا گیا ہے؟
First published: Jul 13, 2018 04:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading